Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنسی ہراسانی پر خاموشی مجبوری ہے

قومی نیوز هفته 09 فروری 2019
جنسی ہراسانی پر خاموشی مجبوری ہے

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں بہت سی اداکارائیں جنسی ہراسانی پر بول اٹھتی ہیں تاہم کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔ ہالی ووڈ سے شروع ہونے والی می ٹو مہم نے بالی ووڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک کئی نامور شخصیات پر جنسی ہراسانی کے الزامات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ابتداء سے ہی می ٹو مہم کی حمایت کرنے والی سونم کپور نے اپنی ایک ساتھی اداکارہ کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی سے متعلق بتایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونم کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انڈسٹری میں بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جو جنسی ہراسانی کے خلاف بول اٹھتی ہیں لیکن کچھ اداکارائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو خود کے ساتھ ہوئی ناانصافی کے خلاف اپنے دفاع میں خاموش رہنا ہی بہتر سمجھتی ہیں۔ سونم کپور نے اپنی ایک دوست سے متعلق بتایا کہ اکثر خواتین ایسی ہیں جو ساری زندگی جنسی ہراسانی کے متاثرین کے طور پر بسر کرتی ہیں اور کسی کو کچھ نہیں کہتیں، ان میں سے ایک میری دوست بھی ہے جس کو کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا لیکن وہ صرف اپنے اہل خانہ اور سات بہن بھائیوں کی وجہ سے خاموش رہی کیوں کہ وہ گھر کی واحد کفیل ہے۔ واضح رہے کہ سونم کپور رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں ہم جنس پرست لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلی چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا بالآخر ریلیز کردی گئی، ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنی اس فلم میں سونم کپور ہم جنس پرست لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جوکہ ایک لڑکی کی محبت میں گرفتار ہو جاتی ہے۔ فلم میں سونم کے والد کا کردار اْن کے حقیقی والد انیل کپور ہی ادا کر رہے ہیں اور فلم میں راجکمار راؤ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ معروف اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اہم کردار میں نظرآئیں گی۔ معروف فلمی تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹوئٹ میں فلم کو اچھی ریٹنگ دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ غیرروایتی موضوعات کو مرکزی اداکاروں کی جانب سے اہمیت دی جارہی ہے۔ یقیناً اس سے زندگی اور محبت کے متعلق بحث شروع ہوگی ، اس فلم کی کہانی اگرچہ رومانوی ہے تاہم فلم کی کہانی میں اس وقت عجب موڑ آجاتا ہے جب انیل کپور کو اپنی بیٹی کے ہم جنس پرست ہونے کا پتہ چلتا ہے۔ فلم میں اگرچہ سونم کپور کے ساتھ راج کمار راؤ کو بھی پیار کرتے دکھایا گیا ہے، تاہم درحقیقت سونم کپور کسی اور لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوتی ہیں۔فلم میں ہم جنس پرست لڑکی کا کردار ادا کرنے پر سونم کپور نے فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ روایات توڑنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ سونم کپور نے ہم جنس پرست خاتون کا کردار ادا کیا ہو، اس سے قبل انہوں نے ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ میں بھی اسی طرح کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ کی کہ ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ نے ریلیز کے پہلے دن انتہائی کم کمائی کی۔ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا کو یکم فروری کو ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے بھارت بھر سے پہلے دن محض 3 کروڑ 30 لاکھ روپے بٹورے۔

(349 بار دیکھا گیا)

تبصرے