Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 14 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سلمان اور کترینہ شادی کررہے ہیں

قومی نیوز هفته 09 فروری 2019
سلمان اور کترینہ شادی کررہے ہیں

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف بہت جلد فلم ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں موجود اْن کے مداح ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ کب شادی کریں گے؟ تاہم سلمان خان نے اس بار اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم میں کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلو میاں اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کو مختلف مراحل میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا اظہار سلمان خان پہلے ہی کپل شرما کے شو میں کر چکے ہیں کہ فلم میں اْن کی شادی کا بھی سین ہے اوروہ یہ شادی 72 سال کی عمر میں کرتے ہیں۔ اس گیت کو فلمانے کے لیے بے تحاشا پھولوں سمیت بہت سی دیگر آرائشی اشیاء استعمال کی جا رہی ہیں، اس شادی کو اُن کے مداح عید کے موقع پر دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ شروع ہوگئی تھی لیکن اچانک فلم کی مرکزی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فلم چھوڑنے کا اعلان کردیا جس پر فلم میکرز حیران ضرور ہوئے مگر انہوں نے فوری طور پر پریانکا کی جگہ کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا اور سلو میاں نے انہیں اپنے مخصوص انداز میں ویلکم بھی کیا۔ سلمان خان نے کترینہ کیف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک حسین لڑکی جس کا نام کترینہ کیف ہے، ’’بھارت کی زندگی میں سواگت ہے‘‘۔ اُن کے اس بیان کے بعد کترینہ بھی خاموش نہ رہیں اور فلم میں شامل ہونے پر بڑا ردعمل دے ڈالا۔ کترینہ کیف نے کہا کہ میں اپنے لئے جس بھی کردار کا انتخاب کرتی ہوں وہ فلم کے اسکرپٹ پر انحصار کرتا ہے کہ فلم میں میرا کردار کس نوعیت کا ہے جب کہ اس ٹیم کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس حوالے سے ہدایتکار علی عباس کی جانب سے مجھے کال موصول ہوئی اور انہوں نے مجھے کہا کہ وہ فلم کا اسکرپٹ بھیج رہے ہیں۔ کترینہ نے مزید کہا کہ جب میں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھا تو مجھے احساس ہوا کہ یہ ایک بہترین اسکرپٹ ہے جس میں اپنے کردار کو لے کر خاصی پر اْمید بھی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اس فلم کا حصہ ہونے پر فخر محسوس کرتی ہوں اور کافی خوش بھی ہوں۔ واضح رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ہمراہ کترینہ کیف اور کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی کے علاوہ دیشا پٹانی، تبو، سنیل گروور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ یہ فلم 2019ء میں عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ دوسری جانب کینیڈین اداکارہ نورا فتیحی نے بھی فلم میں کردار کو بخوبی نبھانے کے لئے ہسپانوی استاد کی خدمات حاصل کرلی ہیں‘ اس حوالے اُن کا کہنا ہے کہ میں نے بنیادی ہسپانوی زبان سیکھنے کے لئے اپنے ہسپانوی دوست سے سبق لینا شروع کردیا ہے جوکہ مجھے ہسپانوی زبان کے انداز میں انگریزی بولنا سکھا رہے ہیں۔

(411 بار دیکھا گیا)

تبصرے