Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

رنبیر اور دپیکا 4 سال بعد پھر ساتھ ساتھ

ویب ڈیسک هفته 09 فروری 2019
رنبیر اور دپیکا 4 سال بعد پھر ساتھ ساتھ

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون چار سال بعد پھر سے ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بالی ووڈ میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی مقبول جوڑی فنی کیریئر میں اب تک ’بچنا ہے حسینوں، ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’تماشا‘ جیسی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے تاہم اچانک ہی دونوں اداکاروں کے درمیان بڑھنے والی رنجشوں کے بعد دونوں میں دوریاں اور دپیکا کی رنویر سنگھ سے شادی دیکھنے میں آئی۔ اب کہا جارہا ہے کہ ماضی کی اس خوبصورت جوڑی نے ایک بار پھر اسکرین پر آنے کا ارادہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون 4 سال بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین کے بجائے ایک برانڈ کے اشتہار میں نظر آئیں گے جس کی شوٹنگ آج سے شروع ہو گئی ہے۔ یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ گزشتہ سال اجے دیوگن اور رنبیر کی فلم بنانے کے حوالے سے ملاقات کی جو تصاویر سامنے آئی تھیں اب اس فلم میں دپیکا کو شامل کیے جانے پر غور جاری ہے۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ہی شروع کی جائے گی جوکہ 2020ء میں کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے لیے ہدایت کار لو رانجن کی پہلی پسند دپیکا پڈوکون ہیں، جس میں اداکارہ کا اہم کردار ہے جب کہ فلم میں ہیرو کا مرکزی اداکار رنبیر کپور کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق فلم میں دپیکا پڈوکون اور رنبیر کے ساتھ اجے دیوگن کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، تاہم ہدایت کار کی جانب سے فلم کا نام اب تک واضح نہیں کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس حوالے سے بھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دپیکا نے لو رانجن کی پیشکش کو قبول کیا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ دپیکا اور رنبیر کپور میں کافی عرصے تک قریبی تعلق رہا، تاہم ذاتی وجوہات کی بنا پر دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ رنبیر کپور سے تعلقات ختم ہونے کے بعد دپیکا کی رنویر سنگھ سے دوستی ہوئی اور اداکارہ نے گزشتہ برس اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر ان سے شادی کرلی۔ دوسری جانب رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے رشتے کی خبریں بھی میڈیا پر گرم ہیں اور قیاس آرائیاں ہیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور نے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو فلم نگری اور فلم بینوں میں اپنے تاثر کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے 2007ء میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی شہرت حاصل کرلی جب کہ نوجوان اداکار فلم نگری میں اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنے معاشقوں کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور یکے بعد دیگرے دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کے ساتھ افیئرز کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے ہیں لیکن اب اداکار نے اپنے برے تاثر کا ذمہ دار بھی اپنی سابقہ گرل فرینڈز کو قرار دیا تھا۔ رنبیر کپور سے ’’پلے بوائے‘‘ سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے کیرئیر کے ابتدا میں ہی فلموں میں کام کرنیوالی 2 اداکاراؤں سے میرے تعلقات کی وجہ سے لوگوں میں غلط تاثر پیدا ہوگیاتھا اور سب ہی مجھے پلے بوائے اور افیئرز میں ملوث سیریل ڈیٹر سمجھتے ہیں تاہم یہ بات جزوی طور پر ٹھیک ہے لیکن مکمل طور پر ایسا نہیں ہے۔

(68 بار دیکھا گیا)

تبصرے