Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

پی ایس ایل میچ کا اچھا ہوگا شو

ویب ڈیسک هفته 09 فروری 2019
پی ایس ایل میچ کا اچھا ہوگا شو

اداکارہ وماڈل سوہائے علی ابڑو نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بننے والی فلمیں ہرلحاظ سے عالمی معیارکے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور نوجوان فلم سازوں نے جب سے فلم انڈسٹری کی باگ ڈور سنبھالی ہے، تب سے بہتری کے آثارنمایاں ہونے لگے ہیں بلکہ پڑھے لکھے نوجوان اب اس شعبے کو بڑی ذمہ داری کے ساتھ بطورپروفیشن اپنانے لگے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔سوہائے علی ابڑونے کہا کہ میں نے ٹی وی اور فلم دونوں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں‘ ہرجگہ کام کرنے والوں کا اپنا ایک اندازہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماضی کو یکسر نظر انداز کرنے کی بجائے اس وقت کی کامیابیوں کو نئی جدت کے ساتھ پیش کرنا چاہئے ہمیں ٹی وی ڈراموں کی طرح فلموں میں بھی جاندار اسکرپٹس کو اہمیت دینا ہو گی۔اداکارہ نے کہا کہ جب بھی اچھا کام ہوگا اسے ضرور پذیرائی ملے گی، اب دور بدل چکا ہے ہمیں روایتی فلموں سے جان چھڑانی ہوگی اور ایسی فلمیں بنانا ہوں گی جو موجودہ دور کی عکاسی کرتی ہوں‘ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ اپنی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا ہوگا، اگر ہم اپنی ثقافت کو لے کر چلیں گے تو لوگ ضرور فلمیں دیکھنے سینما ؤں کا رخ کریں گے۔ سوہائے علی ابڑو نے مزید کہا کہ ایک طرف تو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سینما لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور دوسری جانب اس کی بدولت امپورٹڈ ہی نہیں بلکہ پاکستانی فلموں کا معیار بھی بہترہوا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اگرہم اس کامیابی کواپنی پہلی سیڑھی سمجھیں تو بہترہوگاکیونکہ ابھی ہماری منزل بہت دور ہے‘ جولوگ اس کامیابی کواپنی سب سے بڑی اورآخری کامیابی سمجھ بیٹھے ہیں، وہ ہوش کے ناخن لیں۔اداکارہ نے کہا کہ بلاشبہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی توکوئی کمی نہیں لیکن وقت کے ساتھ چلنے کے لئے ہمیں بہت فاصلہ طے کرناہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم اورسینماانڈسٹری کے نظریاتی اختلافات تو رہیں گے مگراس کا حل تلاش کرنے اور اسے بہترانداز سے حل کرنے کے لئے اہم شخصیات کوملاقاتیں کرنی چاہئیں‘ ہم سب کویہ بات سوچنی چاہئے کہ بہت عرصے تک لالی وڈشدید بحران سے دوچاررہی ہے ایسے میںہمیں اختلافات نہیں بلکہ ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے‘ ہم نے اگر آج بھی ایسا نہ کیا تو پھر حالات ماضی کی طرح ہوجائیں گے‘ فلمیں توبنتی رہیں گی لیکن ان کی کامیابی پر اختلافات ضرور اثر انداز ہوں گے۔ اداکارہ وماڈل نے کہا کہ ہالی وڈ جیسی فلم نگری میں بھی پاکستانی فنکاربہت کچھ کرسکتے ہیں۔ سوہائے علی نے مزید کہا کہ میرے خلاف سازشیں کرنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا‘ ان کے لیے بہتر ہوگا وہ اپنے کام پر توجہ دیں ‘ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں‘ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعائوں کی وجہ سے ہوں۔

(65 بار دیکھا گیا)

تبصرے