Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کنگ خان نے اکشے کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک هفته 09 فروری 2019
کنگ خان نے اکشے کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ فلمیں نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ کنگ خان کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ کوئی بھی ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں، ان کی پچھلی فلم ’زیرو‘ بھی مداحواں کو متاثر کرنے میں ناکام رہی لیکن اس کے برعکس بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار سال میں 3،3 فلمیں دینے کے باوجود عروج پر ہیں اور ان کی ہر فلم کامیاب ثابت ہوتی ہیں تاہم 25 سال سے انڈسٹری سے وابستہ رہنے کے باوجود دونوں اداکاروں آج تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ دکھائی نہ دیے۔ اکشے کمار اور شاہ رخ خان نے 90 کی دہائی میں بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن اس کے باوجود کوئی فلم نہیں کی اور اس حوالے سے جب مداحوں نے کنگ خان سے سوال کیا تو انہوں نے اس پر دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل میں اتنی جلدی نہیں اُٹھ سکتا جتنی جلدی اکشے کمار اُٹھتا ہے اور جب میرے کام کرنے کا وقت شروع ہوتا ہے اس وقت وہ واپس جانے کی تیاری کررہا ہوتا ہے۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے رات میں کام کرنا پسند ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ زیادہ تر لوگ میری طرح رات میں کام کرنا پسند کرتے ہیں تاہم اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آئے گا، اور اگر وہ دونوں کسی فلم میں کاسٹ ہوئے بھی تو مجھے نہیں لگتا ہم کبھی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر مل پائیں گے کیوں کہ جب میں آرہا ہوں گا تو وہ جارہا ہوگا۔

(146 بار دیکھا گیا)

تبصرے