Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جوہی چاولہ شائقین سے پھر پر امید

ویب ڈیسک هفته 09 فروری 2019
جوہی چاولہ شائقین سے پھر پر امید

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ نے ایک بار پھر شائقین سے اْمیدیں وابستہ کرلیں اور کہا ہے کہ اْمید ہے کہ شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاؤلہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اداکاری ہی ہے جسے میں اچھی طرح کرسکتی ہوں مجھے نہیں پتا کہ میں اور کچھ بھی کر پاؤں گی کہ نہیں، اصل بات تو یہ ہے کہ میں خوش اخلاقی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں اسکرین پر ضرور آؤں گی۔ سابق مس انڈیا نے یہ بھی کہا کہ میں فلم میکرز کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے فلم میں کام کرنے کا موقع دیا لیکن میں اس حوالے سے کوئی سوال یا کوئی تجزیہ کرنا نہیں چاہوں گی، مجھے اْمید ہے کہ شائقین مجھے آج بھی کھلے دل سے قبول کریں گے۔
واضح رہے کہ تین دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنے والی جوہی چاؤلہ نے فنی کیریئر میں ’قیامت سے قیامت تک‘، ’ہم ہیں راہی پیار کے‘، ’ڈر‘ اور ’دراڑ‘ جیسی کئی سپرہٹ فلموں میں کام کیا اور بہت سے نامور ایوارڈ اپنے نام کیے جب کہ اداکارہ رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ میں انیل کپور کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

(115 بار دیکھا گیا)

تبصرے