Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حکومت نے جی ڈی پی کی شرح نمو کم کردی

ویب ڈیسک هفته 09 فروری 2019
حکومت نے جی ڈی پی کی شرح نمو کم کردی

اسلام آباد—– تحریک انصاف کی حکومت نے جمعہ کے روز ن لیگ کے دور حکومت کے گزشتہ مالی سال 18-2017ء کے لئے جی ڈی پی کی شرح نمو 5اعشاریہ 8فیصد سے کم کر کے 5اعشاریہ 2فیصد کردی ہے
اور جواز یہ پیش کیا ہے کہ معیشت کے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ اور دیگر سیکٹرز تنزلی دکھا رہے ہیں۔
جی ڈی پی کی شرح نمو میں اس کمی سے معاشی محاذ پر دو رس اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ اس سے معیشت کا حجم سکڑ جائے گااور بجٹ خسارے میں 6.6فیصد کی سطح سے اضافے کا خدشہ ہے۔
اس کے علاوہ جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی 30جون 2018ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں جے ڈی پی کی شرح کے اعتبار سے اضافے کا امکان ہے۔

(345 بار دیکھا گیا)

تبصرے