Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بھارتی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل

ویب ڈیسک جمعه 08 فروری 2019
بھارتی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل

کراچی۔۔۔۔۔بھارت میں2012میں فوج کی جانب سے بغاوت کی رپورٹوں نے بھارتی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچا دی،
حال ہی میں شائع میڈیارپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کے دور حکومت 2012 میں فوج کی جانب سے بغاوت کی کوشش کے پیچھے حکومت میں شامل بڑے لیڈر تھے
جس کے بعد مرکزی وزیر اور اس وقت کے آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ نے کہا کہ 2012 میں ان کے خلاف جو بغاوت کی باتیں کہی گئی وہ مکمل طور پر ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ تھی
انہوں نے اس معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اعلی سطحی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کے وزیر داخلہ سے تحقیق کا بھی مطالبہ کیا تھا۔
وی کے سنگھ نے کہا کہ اب پھر یہ بات ثابت ہو گئی کہ اس وقت کی حکومت کے دو وزیر ان کے خلاف سازش کر رہے تھے
اور انہیں سازش میں پھنسنا چاہتے تھے، فی الحال وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے
وہ ابھی نہیں بتانا چاہتے کہ کون وزیر اس سازش میں شامل تھے۔

(253 بار دیکھا گیا)

تبصرے