Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس عائد

ویب ڈیسک جمعه 08 فروری 2019
آن لائن شاپنگ پر سیلز ٹیکس عائد

لاہور…..حکومت پاکستان نے آن لائن اشیا کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا۔
ڈومین کا نام اور ڈومین دینے والا،جو شخص یا کمپنی سروس مہیا کر رہی ہے اور سپلائی سنٹرز، گوداموں کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ منسلک کر کے ٹیکس وصول کیا جائے گا
ای کامرس کے ذریعے مختلف برانڈز کی ویب سائٹس،فیس بک پیج،ٹوئٹر ،مسینجر اور دیگر آن لائن ذرائع سے مختلف اشیاء کی فروخت پر سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن اشیا کی فروخت کی مد میں ملک میں سالانہ اربوں روپے ٹیکس چوری ہو رہی ہے
جس کو روکنے کیلئے حکومت نے مختلف اشیا کی آن لائن فروخت پر سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔
ایسی ویب سائٹس جو رجسٹر ڈ ڈومین نام سے موجود ہیں ان پر ہونیو الی سیلز پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔
ایف بی آر کی طرف سے مشہور برانڈز کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے سیلز سسٹم کو ایف بی آر کمپیوٹرائز ڈ سسٹم کے ساتھ منسلک کریں تاکہ سیلز کی مانیٹرنگ کی جا سکے۔
جن برانڈز کے سیلز سرور ایف بی آر کے سسٹم کے ساتھ منسلک ہیں ان پر 6فیصد اور غیر رجسٹرڈ پر 9فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام کے علم میں آیا کہ اشیا کی بڑے پیمانے پر آن لائن فروخت ہوتی ہے جس پر ٹیکس نہیں دیا جاتا اور سالانہ اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی جاتی ہے۔
ٹیکس لگانے کیلئے ایف بی آر کا آئی ٹی ونگ،براڈننگ آف ٹیکس بیس (بی ٹی بی)ونگ کام کرے گا
اور ایف آئی اے کے اینٹی سائبر کرائم ونگ سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
جہاں پر یہ اشیا فروخت ہو رہی ہے ان ویب سائٹس کو بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
ٹیکسٹائل سیکٹرز جس میں کپڑے اور لیدر سیکٹرز جس میں جوتے شامل ہیں ان کو ترجیحی بنیاد پر سسٹم سے لنک کیا جائیگا۔

(118 بار دیکھا گیا)

تبصرے