Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 25 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گیس کا بحران سنگین ، صنعتیں بند

قومی نیوز جمعه 08 فروری 2019
گیس کا بحران سنگین ، صنعتیں بند

کراچی……. کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا

ذرائع کے مطابق زم زمہ اور قادر پور گیس فیلڈ میں خرابی کی وجہ سے جمعرات کو شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی

گیس نہ ہونے سے گھریلو کے ساتھ تندور اور دیگر چھوٹے ہوٹلوں میں گیس کے کم پریشر کی وجہ سے بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں

گھروں میں گیس نہ ہونے والوں کو روٹی کے حصول میں مشکلات ،چائے کے ہوٹل والوں نے بھی پراٹھے بنانے بند کر دیئے ،صارفین حکومتی پالیسی سے سخت نالاں نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک جانب گیس ٹیرف میں اضافے سے گیس کے بل کئی گنا بڑھ گئے ہیں، دوسری جانب انہیں گیس نہیں مل رہی

یہ خبر بھی پڑھیں 6 سیٹر رکشہ 6 کلومیٹر فاصلے کا 10 روپے کرایہ وصول کریں

ڈیفنس فیز 6 ،7 نارتھ ناظم آباد ،گلشن اقبال ،نیو کراچی ، گلستان جوہر ،پی ای سی ایچ ایس ، سمیت دیگر علاقوں کے صارفین نے گیس نہ ہو نے یا پھر کم پریشر کی شکایت کی ہے

کم پریشر کی وجہ سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بھی جمعرات کی شب 10بجے بند کر دی گئی

معمول کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کی صبح 10بجے تک کھلے رہنا تھا لیکن اب یہ جمعرات کی رات 10بجے سے لیکر ہفتہ کی صبح 8بجے تک بند رہیں گے۔

دوسری طرف گیس بحران نے صنعتوں کی چھٹیاں اور گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے‘ سائٹ کی 60 فیصد صنعتیں بند ہوگئیں۔

چیئرمین سائٹ ایسوسی ایشن سلیم پاریکھ کے مطابق 2 روز سے سپلائی نہیں کی جارہی جبکہ دیگر انڈسٹریل زونز میں بھی گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں مارکیٹ سے ڈالرکے خریدارغائب

سوئی سدرن نے گھریلو صارفین کے لئے فراہمی میں بھی 65 فیصد کمی کردی جس کے نتیجے میں کلفٹن‘ ڈیفنس اور پی ای سی ایچ ایس جیسے پوش علاقے بھی زد میں آگئے ہیں۔

ایس ایس جی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس سسٹم میں پریشر کم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سردیوں کے آغاز میں 520 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی تھی جس میں بتدریج کمی لائی گئی اور جمعرات کو محض 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی ہے۔

پیداوار میں خطرناک حد تک کمی اور طلب میں اضافے کے باعث صنعتوں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین شدید بحران کی زد میں آگئے۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

(227 بار دیکھا گیا)

تبصرے