Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

تنخواہیں اورپنشن، بھارتی فوج پربھاری بوجھ

قومی نیوز بدھ 06 فروری 2019
تنخواہیں اورپنشن، بھارتی فوج پربھاری بوجھ

کراچی۔۔۔۔۔۔۔بھارتی فوج مالی بحران کا شکار ہوگئی،فوج کی تنخواہوں اور پنشنز کے بھاری بوجھ تلے دب رہی ہے

دفاعی بجٹ کا42 فی صد اِسی مد میں جارہا ہےجوانوں کی تنخواہوں میں اضافے سے وزارت خزانہ کے انکار پر آرمی ہیڈکوارٹر میں سخت بے چینی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں امریکہ نے طالبان کے سامنے ہتھیا رڈال دیئے

دوسری طرف فوجی افسران کو عارضی ڈیوٹی اور اہم اجلاسوں میں شرکت کیلئے سفری اور رہائشی اخراجات کی ادائیگی سے انکار کردیا گیا

فوجی افسران کو ہوٹلوں میں قیام سے بھی منع کردیا گیا،اخراجات پر قابو پانے کیلئے مخصوص یونٹس میں20فیصد افرادی قوت میں کمی بھی زیر غور ہے

یہ توجیہ پیش کی جارہی ہے کہ چین نے تین لاکھ فوجی کم کردیے

شہروں کے مرکز میں قائم اربوں مالیت کی فوجی چھائونیوں کو بھی کسی اور جگہ منتقلی بھی سوچا جارہا ہے تاکہ فوج کے لئے ریونیو پیدا کیا جاسکے

بھارتی فوج میں ٹی اے ڈی اے کی مد میں سالانہ چار ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں۔

پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکائونٹس کی طرف سے جاری آرڈر میں کہا گیا کہ فوجی افسران کی عارضی اور مستقل ڈیوٹی کے تحت دستیاب ناکافی فنڈز کی وجہ سے ایڈوانس میں کوئی سفری اور ڈیلی الائونس( ٹی اے ڈی اے) نہیں ہے

دعویٰ کردہ ان الائو نس پر اسی وقت پیشرفت ہوسکتی ہے جب اس سلسلے میں متعلقہ سربراہان کے پاس کافی فنڈز دستیاب ہوں گے۔تاہم چھٹی کیلئے سفری رعایت کی سہولت برقرارر ہے گی۔

(163 بار دیکھا گیا)

تبصرے