Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناکام دورے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

قومی نیوز بدھ 06 فروری 2019
ناکام دورے کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

سنچورین۔۔۔۔۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا

پروٹیز کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی دو میچز انتہائی دلچسپ رہے

پاکستانی ٹیم دو مرتبہ ہدف کے قریب پہنچ کر ہمت ہار گئی، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں 6 اور دوسرے میچ میں 7 رنز سے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا

یہ خبر بھی پڑھیں وکٹوں کے پیچھے بولتے رہناعادت ہے،سرفرازاحمد

دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری میچ میں بھی دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے

پروٹیز ٹیم نے سیریز میں کلین سویپ پر نظریں مرکوز کر رکھی ہیں جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم آخری میچ جیت کر فتح کے ساتھ دورے کا اختتام کرنا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کو دورے کے دوران تینوں سیریز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(235 بار دیکھا گیا)

تبصرے