Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 25 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مسلم مخالف ڈچ سیاستدان کاقبول اسلام

قومی نیوز بدھ 06 فروری 2019
مسلم مخالف ڈچ سیاستدان کاقبول اسلام

ایمسٹر ڈیم۔۔۔۔۔ہالینڈ کی مسلمان مخالف انتہا پسند جماعت کے سابق رکن جورام وین کلیورن نے اسلام قبول کر لیا۔

کلیورن کا تعلق اسی انتہا پسند مسلم مخالف جماعت سے تھا جس کے سربراہ گیرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اعلان کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچ ریڈیو سے گفتگو میں جورام وین کلیورن نے کہا کہ وہ اسلام مخالف کتاب لکھ رہے تھے جب ان پر اسلام کی حقانیت آشکار ہوئی تو ان کا دل بدل گیا۔

ڈچ میڈیا کے مطابق فریڈم پارٹی کے سابق رکن اسلام کے سخت مخالف تھے اور کئی مواقع پر انہوں نے اسلامی تعلیما ت اور قرآن کے خلاف بیانات بھی دیئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امریکہ نے طالبان کے سامنے ہتھیا رڈال دیئے

نومسلم جورام وین کلیورن نے ماضی میں اسلام اور قرآن پاک سے متعلق اپنے سابقہ بیانات پر شرمندگی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پی وی وی کی پالیسی تھی کہ جو چیز بھی غلط ہو اسے کسی نہ کسی طرح اسلام سے جوڑا جائے۔

واضح رہے کہ جورام وین کلیورن سے قبل فریڈم پارٹی کے ایک سابق رکن آرنود وین دورن بھی اسلام قبول کر چکے ہیں۔

(202 بار دیکھا گیا)

تبصرے