Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

ویمن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا تیسرا میچ،سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

ویب ڈیسک پیر 04 فروری 2019
ویمن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا تیسرا میچ،سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

کراچی…پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12رنز سے جیت لیا۔

ساوتھ اینڈ کلب پر کھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 151رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر138رنز ہی بنا سکی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ ڈوٹن نے 29 گیندوں ہر 3چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46رنز کی اننگ کھیلی، چیڈن نے 29رنز بنائے ، کپتان مرییسا نے 14رنز جوڑے ،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں، پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثنا میر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : وکٹوں کے پیچھے بولتے رہناعادت ہے،سرفرازاحمد

قبل ازیں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13رنز پر ہی گرگئی جب جوریہ خان 8 گیندوں پر 10 رنز جوڑ کر شاکیرہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا،کپتان بسمعہ معروف 16گیندوں پر 19 رنز جوڑ کر فلیچر کی گیند پف بولڈ ہوگئیں، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی عمایمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنانے والی عمایمہ کی وکٹ کرشما رام ہیرک کے حصہ میں آئی۔

(49 بار دیکھا گیا)

تبصرے