Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

وکٹوں کے پیچھے بولتے رہناعادت ہے،سرفرازاحمد

قومی نیوز پیر 04 فروری 2019
وکٹوں کے پیچھے بولتے رہناعادت ہے،سرفرازاحمد

کراچی…قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کپتانی کا گرین سگنل پہلے بھی تھا اور آگے بھی ہوگا۔

ایک لفظ پر پورا ایشو بن گیا ان شاء اللہ کم بیک ہوگا۔

وہ کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ دیکھنے کے بعد پریس کانفرنس کرررہے تھے

سرفراز احمد نے کہا کہ آئی سی سی پر کوئی غصہ نہیں، اگر ہوتا تو اْن پر ہوتا جنہوں نے چیزوں کو اچھالا

یہ خبر بھی پڑھیں غلطی ہوئی، اب ذاتی حملے کئے جارہے ہیں،سرفراز

وکٹوں کے پیچھے بولتے رہنا میری عادت ہے، بدلنا مشکل ہے، بولتے رہنے کا مقصد ٹیم کا حوصلہ بڑھانا ہے۔

فیلکوایو کو شک تھا کہ میں نے اس کی والدہ کو کچھ بولا، میں نے اس سے معذرت کی اور سمجھایا

میری والدہ کا ردعمل تھا کہ اتنی سی بات پر میرے بچے کو اتنا برا بھلا کہہ دیا۔

میرے دل میں شعیب اختر کے لیے کوئی خلش نہیں، اگر انہیں کچھ برا لگا تو وہ بھی معاف کردیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ میں مثبت سوچ رہا ہوں اور کپتانی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔

(212 بار دیکھا گیا)

تبصرے