Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سعودی حکومت نے آن لائن ویزا سروس متعارف کرادی

ویب ڈیسک پیر 04 فروری 2019
سعودی حکومت نے آن لائن ویزا سروس متعارف کرادی

ریاض …. سعودی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کے لیے آن لائن عمرہ ویز ا سہولت متعارف کرادی‘

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے ’’مقام‘‘ کے عنوان سے ویب سائٹ جاری کی ہے‘ جس کے ذریعے عمرہ ویزا اور پیکیج آن لائن حاصل کیا جاسکے گا

نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے بتایا کہ ویب سائٹ پر لاگ ان کرنے سے عمرہ خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں‘ ویب سائٹ کے اجراء سے 157 ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو کافی فائدہ ہوگا

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : حج کے خواہش مند افراد میں مایوسی،نئی پالیسی پرتنقید

ان ممالک سے آنے والے معتمرین براہ راست ویب سائٹ کے ذریعے عمرہ پیکیج حاصل کرسکتے ہیں

ڈاکٹر عبدالفتاح کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تجرباتی طورپر ویب سائٹ سے 30 کمپنیاں اور ادارے منسلک کئے گئے ہیں‘ جن کے ذریعے گزشتہ برس 1439 ء کے دوران آنے والے معتمرین کی تعداد 11 لاکھ کے قریب رہی۔

(321 بار دیکھا گیا)

تبصرے