Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 16 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

مودی کا دوبارہ اقتدار میں آنا بہت مشکل ہے،امریکی ماہرین

قومی نیوز پیر 04 فروری 2019
مودی کا دوبارہ اقتدار میں آنا بہت مشکل ہے،امریکی ماہرین

واشنگٹن …. امریکی ماہرین نے کہا ہے بھارت میں رواں سال ہونے والے لوک سبھا الیکشن میں اگر ووٹنگ مشینوں میں گڑبڑ نہ کی گئی تو بھارتیہ جنتا پارٹی دوبارہ حکومت نہیں بنا پائے گی۔

پروفیسر جانسن نے کہا واشنگٹن میں تحقیقاتی اداروں کی بھی یہی رائے ہے کہ نریندر مودی کا دوبارہ اقتدار میں آنا بہت مشکل ہے۔

کرپشن کی ان گنت داستانوں ، کسانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے باعث بھارتی عوام دوبارہ بی جے پی کو ووٹ نہیں دیگی۔ پروفیسر اجے کمار شرما نے کہانریندر مودی ، راہول گاندھی ، مایا وتی اور اکھیلیش یادوو وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں جبکہ کچھ ہندو تنظیمیں پریانکا گاندھی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کو فیورٹ تصور کر رہی ہیں ،الیکشن میں چھوٹی پارٹیوں کے علاوہ کانگریس اور بی جے پی پھر دو بڑی جماعتیں بن کر سامنے آسکتی ہیں۔

آئندہ چند روز میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں اور عام خیال ہے کہ ان کا دورہ الیکشن پر اثرانداز ہونے کیلئے مودی کی ایک چال ہے۔

دوسری جانب کانگریس اور اتحادی پارٹیوں نے امریکہ اور یورپ کے تھنک ٹینک اداروں کو نریندر مودی کی کرپشن کے خلاف چارج شیٹ بھجوائی ہے۔

کانگریسی عہدیداران کے مطابق بنجمن یاہو اپنے دورہ بھارت کے دوران جتنی مرضی نریندر مودی کی تعریفیں کر لیں لیکن عوام اس بار انکا تختہ اْلٹ دینگے۔

ماہرین کے مطابق راہول گاندھی چھوٹی جماعتوں کو اعتماد میں لیکر مودی کے خلاف بڑا اتحاد بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور انکے وزیراعظم بننے کے ساٹھ فیصد چانسز ہیں۔ پنجاب میں نوجوت سِدّھو اگلے وزیراعلٰی بننے کے لیئے لابنگ کر رہے ہیں۔

(329 بار دیکھا گیا)

تبصرے