Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

بھارتی پنجاب آنکھیں عطیہ کرنے میں آگے

قومی نیوز پیر 04 فروری 2019
بھارتی پنجاب آنکھیں عطیہ کرنے میں آگے

لدھیانہ (قومی اخبارنیوز) بھارتی پنجاب آنکھیں عطیہ کرنے میں سب سے آگے ہے

لوگوں نے پنر جوت آئی بینک میں پنجابیوں نے اتنی بڑی تعداد میں آنکھیں عطیہ کیں کہ اب بینک کے پاس آنکھوں کے طلبگاروں کی کمی ہونے لگی

آئی بینک کی جانب سے پنجاب سے متصل ریاستوں ہریانہ ‘ ہما چل پردیش‘ یوپی ‘ اتراکھنڈ کے ضرورت مندوں سے اپیل کی گئی

یوپی سے آنکھوں کے متعدد مریض پنجاب آکر آنکھیں تبدیل کرانے کے بعد خوشی کے ساتھ گھر واپس ہوچکے ہیں

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستانی خاتون برطانوی ماسٹر شیف بن گئیں

پنرجوت آئی بینک لدھیانہ کے بانی ڈاکٹر رمیش نے آنکھیں عطیہ کرنے کی مہم کا آغاز 1992 ء میں کیاتھا اس وقت پنجاب کا ماحول کافی خراب تھا

تاہم وہ اپنے معاونین کے ساتھ مل کر لوگوں کو آنکھیں عطیہ کرنے کے لیے راضی کرتے رہے

اب تک پنر جوت آئی بینک کو6600 فراد آنکھیں عطیہ کرچکے ہیں

ان میں سے 5 ہزار مریضوں کی آنکھیں تبدیل کی جاچکی ہیں‘ جس سے ان کی روشنی بحال ہوگئی اورانہیں نئی زندگی مل گئی۔

(138 بار دیکھا گیا)

تبصرے