Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

مارکیٹ سے ڈالرکے خریدارغائب

ویب ڈیسک پیر 04 فروری 2019
مارکیٹ سے ڈالرکے خریدارغائب

کراچی…. سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے امداد کی وصولی اور تجارتی خسارہ کم ہونے سے ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط ہونے لگا ہے

فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچہ کے مطابق ڈالر 138 روپے 50 پیسے سے کم ہوکر 138 روپے 20 پیسے پر آگیاہے

انہوںنے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کے بعد کرنسی مارکیٹ سے سرمایہ کار غائب ہوگئے ہیں

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : امریکی ڈالر76، یورو87روپے کا ہوگیا

جس کی وجہ سے فاریکس ڈیلر 80 فیصد ڈالر بینکوںمیںجمع کرارہے ہیں

ایسوسی ایشن کے سربراہ ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا خریدار غائب ہوچکا ہے‘ صرف ڈالر فروخت کرنے والے افراد آرہے ہیں

ڈالر کے جو خریدار آرہے ہیں‘ وہ بھی چند سوڈالر ہی خریدتے ہیں

بڑی مالیت کے ڈالر خریدنے والے مارکیٹ سے غائب ہیں

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے مزید 2 ارب ڈالر ملنے کے بعد ڈالر مزید ڈیڑھ سے 2 روپے کم ہوجائے گا۔

(155 بار دیکھا گیا)

تبصرے