Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 08 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورنگی میں عمارت گرگئی، تین افراد ہلاک

رائو عمران اشفاق پیر 04 فروری 2019
کورنگی میں عمارت گرگئی، تین افراد ہلاک

کراچی۔۔۔۔ پیر کی صبح کورنگی کی کچی آبادی گلگت کالونی میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 منزلہ مکان زمین بوس ہوگیا

ملبے تلے دب کر نوبیاہتا دلہن ‘ نانا اور نواسا ہلاک ہوگئے‘ ایک ہی خاندان کے 3 افراد ہلاک ہونے سے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی

ایدھی کے رضاکاروں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملبے کے نیچے دبی نعشیں نکالیں

اطلاعات کے مطابق آج صبح کورنگی ڈیڑھ نمبر پبن چوک کے قریب گلگت کالونی گلی نمبر 31 میں رہائشی لیاقت کے مکان نمبر908 کی چھت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہوگئی

مکان کے ملبے کے نیچے گھر میں موجود 3 افراد دب گئے‘ اطلاع ملنے پر ایدھی ویلفیئر کی ایمبولینس اور رضاکاروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی

یہ خبر بھی پڑھیں سرکاری کوارٹرز خالی کرانے کے لئے فائنل آپریشن

علاقہ مکینوں کے مطابق مکان کے ساتھ ایک چھوٹی پہاڑی ہے‘ جس سے ایک وزنی پتھر مکان کی چھت پر آن گرا‘ جس کے نتیجے میں مکان ملبے کاڈھیر بن گیا

مکان کی سیمنٹ کے گارڈ والی چھت تھی‘ ایدھی کے رضاکاروں نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ملبے سے نعشیں نکالیں

مکان کے نیچے دب کر چھ سالہ لیاقت اس کی بیٹی دوسالہ ثوبیہ زوجہ ساحل اور ایک سالہ آیان ولد ذوالفقار ہلاک ہوگئے

متوفیہ ثوبیہ کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی‘ وہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی‘ جبکہ آیان کی والدہ ارم گھر پر نہیں تھی‘ وہ اپنے نانا لیاقت کے ساتھ سورہاتھا

پولیس کے مطابق گلگت کالونی کچی آبادی میں پہاڑی کاٹ کر چائنا کٹنگ کرکے مکانات بنائے گئے ہیں

تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مارکیٹوں ‘ بازاروں کو مسمار کیا گیالیکن پہاڑیوں پر واقع کچی آبادی کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔

(652 بار دیکھا گیا)

تبصرے