Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 23  اگست 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکس وصولی ، کراچی میں جائیدادیں مہنگی

ویب ڈیسک هفته 02 فروری 2019
ٹیکس وصولی ، کراچی میں جائیدادیں مہنگی

کراچی…..فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کے 196 علاقوں میں جائیداد کی فروخت پر ایڈوانس انکم ٹیکس (ود ہولڈنگ ٹیکس) کی وصولی بڑھانے کے لئے کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو میں اضافہ کردیا۔

ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں جائیداد کی کیٹیگریز کی تعداد کو 9 سے بڑھا کر 11 کردیاگیا۔

کراچی کے 196 مختلف ایریا کی جائیداد کی ویلیو ایشن بڑھادی ہے‘ خالی پلاٹس اور بلڈنگ کی ایف بی آر کی ویلیو ایشن میں 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے

اب جائیداد کی منتقلی پر اضافی ٹیکس ایف بی آر کو دینا ہوگا۔ کمرشل جائیداد کی بیسمنٹ پر 13 ہزار 500 روپے فی اسکوائر یارڈ ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : پراپرٹی سیکٹر ٹیکس چور ہے ،اسٹیٹ بینک کا انکشاف

رہائشی جائیداد کی کیٹیگری اے ون کی ویلیو ایشن 40 ہزار سے بھا کر 48 ہزار روپے فی اسکوائر یارڈ کردی گئی‘ کیٹیگری ون کی رہائشی بلڈنگ کی ویلیو ایشن 32 ہزار سے بڑھا کر 38 ہزار 400 روپے کردی گئی

کمرشل بلڈنگ کی کیٹیگری اے ون کی ویلیو ایشن 67 ہزار 500 سے بڑھا کر 81 ہزار روپے کردی گئی۔ جائیداد کی فیئر مارکیٹ ویلیو 20 شہروں میں بڑھادی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے علاوہ راولپنڈی‘ جھنگ‘ گجرات‘ سکھر‘ سیالکوٹ‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ ملتان‘ مردان‘ لاہور‘ جہلم‘ اسلام آباد‘ حیدرآباد‘ گوجرانوالہ‘ فیصل آباد‘ ایبٹ آباد اور بہاولپور میں جائیداد کی نئی قیمتوں کا تعین کیاگیا ہے۔

(341 بار دیکھا گیا)

تبصرے