Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

رنویر کا کوئی مقابل نہیں، کرن جوہر

ویب ڈیسک هفته 02 فروری 2019
رنویر کا کوئی مقابل نہیں، کرن جوہر

بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر نے انڈسٹری کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انڈیا ٹوڈے میگزین کے کور پر رنویر سنگھ کی فوٹو ہونے پر مجھے آج بہت خوشی ہے

مجھے رنویر سے محبت ہے کیوں کہ یہ ہروقت ہرجگہ چلنے کو تیار رہتا ہے اور بہت ہی خوش مزاج اور ہنس مکھ ہے جس کا اظہار وہ لوگوں میں بھی کرتا ہے جب کہ وہ فطری طور پر بہت پرجوش ہے اور یہی میرا ہیرو ہے۔ کرن جوہر نے رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ’سمبا‘ کے ہیرو کی فلمی شہرت اْن کے جوش کا محور ہے لیکن اس طرح کا جوش رنبیر کپور اور ورون دھون میں موجود نہیں تاہم یہ لوگ اپنا ایک الگ مقام رکھتے ہیں اور بہترین اداکار ہیں لیکن رنویر سنگھ کا کوئی ثانی نہیں۔ واضح رہے کہ فلمساز کرن جوہر کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سمبا‘ میں رنویر سنگھ اور سارا علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم اب تک 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔ جب کہ رواں سال اْن کی پانچ فلمیں سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔ اپنے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب پر کرن جوہر نے کہا کہ وہ خود کو ایک فلاپ اداکار مانتے ہیں۔ انہوںنے جن فلموں میں کام کیا وہ فلاپ ہوگئیں۔ کوئی مجھے اپنی فلم میں اداکار کیلئے کاسٹ نہ کرے‘کرن مزید کسی فلم میں اداکاری کی خواہش نہیں رکھتے۔ کرن جوہر نے کہا کہ وہ سخت گیر یا غصیلے باپ نہیں بنیں گے‘کیونکہ میں نے اپنے ارد گرد ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں اور خصوصاً کچھ بالی وڈ اداکارائیں جو ماں بنی ہیں ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا ہے کہ وہ پیرانائیڈ قسم کی مائیں بن گئی ہیں۔ کرن جوہر نے کہا کہ بالی ووڈ کی کچھ اداکارائیں ذہنی مریض ہیں اور میں ان جیسا نہیں بننا چاہتا۔ کرن جوہر کامزید کہنا تھاکہ وہ کبھی بھی اپنی فلم عید کے دوران ریلیز نہیں کریں گے کیونکہ یہ وقت سلمان خان نے اپنے لئے مخصوص کر رکھا ہے۔ بالی ووڈ کے تینوں خان سلمان، عامر اور شاہ رخ نے تہوار پر اپنی فلموں کی ریلیز کے لئے قبضہ کر رکھا ہے۔ سلمان خان کی فلمیں زیادہ تر عید کے موقع پر ریلیز ہوتی ہیں، جبکہ شاہ رخ کی فلمیں دیوالی پر تھیٹر میں دستک دیتی ہیں۔ عامر کرسمس کے ارد گرد اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخ رکھتے ہیں۔ کرن جوہر نے کہا ’’ ہم ایسے وقت پر فلمیں ریلیز کرنا چاہتے ہیں جب فلمیں اچھا بزنس کر سکیں‘ تمام فلموں کی ریلیز دیکھتے ہوئے صحیح تاریخ منتخب کرنی پڑتی ہے‘ فلم کی ریلیز سے پہلے ہمیں بہت سی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے ‘ ہمیں فلم کی ریلیز کی تاریخ کے لئے حکمت عملی بنانی پڑتی ہے۔ یاد رہے کہ کرن جوہر ایک بھارتی ہدایت کار، پیش کار، اداکار، اسکرین پلے رائیٹر اور ٹی وی میزبان ہے۔ کرن جوہر 25 مئی 1972ء کو یش جوہر اور ہیرو یش جوہر کے ہاں پیدا ہوا۔ اس کی پروڈکشن کمپنی کا نام دھرما پروڈکشنز ہے اور بالی وڈ کی کئی کامیاب ترین فلموں کا سہرا اس کے سر ہے۔

(162 بار دیکھا گیا)

تبصرے