Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 08 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ناظم آباد،2غیر قانونی تعمیراتی پراجیکٹس مسمار

قومی نیوز هفته 02 فروری 2019
ناظم آباد،2غیر قانونی تعمیراتی پراجیکٹس مسمار

کراچی…. ناظم آباد میں غیر قانونی تعمیر ہونے والے 2 تعمیراتی پراجیکٹس کو بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسمار کردیا

ابتدائی کارروائی کے دوران پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما نے پولیس گارڈز کے ہمراہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے پر ہلہ بول دیا اورکارروائی کو روکنے کی کوشش کی۔

ناظم آباد 3 نمبر کی مرکزی سڑک پر پلاٹ 1-3A/2 پر تعمیر ہونے والی 5 منزلہ عمارت کو ایس بی سی اے کی ڈیمالیشن ٹیم مسمار کرنے کے لئے پہنچی

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : غیرقانونی تعمیرات پرمنظورکاکاسے پوچھاجائے،خالد مقبول

ٹیم نے 5 ویں منزل مسمار کردی تھی تاہم شام کو پیپلز پارٹی کامقامی رہنما پولیس گارڈز کے ہمراہ وہاں پہنچا اور ابتدائی کارروائی روکنے کی کوشش کی

پولیس اہلکاروں نے عملے پر اسلحہ تان لیا اور انہیں دھمکی دی۔ ڈی جی افتخار قائم خانی نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور رینجرز کو طلب کرلیا۔

عملے کے مطابق بلڈر نے گرائونڈ پلس 2 کا نقشہ پاس کرواکے 3 منزلیں غیرقانونی طور پر تعمیر کی ہیں‘ عمارت کی تیسری‘ چوتھی اور پانچویں منزل کو مسمار کیاجائے گا۔

(398 بار دیکھا گیا)

تبصرے