Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹیکسی ڈرائیور قتل

ویب ڈیسک جمعه 01 فروری 2019
ٹیکسی ڈرائیور قتل

سانگھڑ تعلقہ ٹنڈو آدم کے نواحی گائوں بشیر احمد کمبوہ کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور امین کمبوہ کو اسلحہ سے لیس نامعلوم افراد نے حیدرآباد روڈ راہو شاخ کے قریب رات کی تاریکی میں گولیاں مار کر ہلاک کرڈالا‘ نعش قریب جھاڑیوں میں پھینک گئے اورٹیکسی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس ٹنڈو آدم جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اسپتال ٹنڈو آدم پہنچا ئی ‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شہر اور گائوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا‘ پولیس نے حالات کو اپنے کنٹرول میں رکھتے ہوئے اپنے کنٹرول میں رکھا متوفی امین کمبوہ کا پوسٹ مارٹم اور ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے متوفی کی نعش ان کے ورثہ کے حوالے کردی گئی‘ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد ایوب بروہی اور ایس ایچ او نے بتایا کہ ٹیکسی ڈرائیور محمد امین کمبوہ گائوں بشیر احمد کمبوہ کا رہائشی ہے‘ فوج سے ریٹائرڈ ہوچکا تھااور تقریباً6 ماہ سے اپنی ٹیکسی چلا رہا تھا‘ متوفی امین کمبوہ کے لواحقین اور ان کے فرزند عبدالرحمان کمبوہ سے عزیز رشتہ داروں دوست احباب کی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے‘ اس موقع پر متوفی کے بیٹے عبدالرحمن کمبوہ نے بتایا کہ میرا والد فوج سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد تقریباً 6 ماہ سے کار چلا رہا تھااور واقعہ والی رات ہماراان سے رات 10 بجے تک رابطہ تھا‘ والد سواریاں لے کر کراچی گیاہوا تھا‘ رات 10 بجے کے بعد ہمارے والد سے رابطہ نہیں ہوا‘ رات گزر گئی والد نہیں آئے‘ صبح کے وقت ہمارے والد کی نعش گائوں کے قریب جھاڑیوں میں پڑی ملی ہے‘ پولیس کو اطلاع دی اور نعش اسپتال منتقل کی گئی‘ میر ے والد کو نامعلوم افراد نے قتل کیا‘ قاتلوں کو فوراً گرفتار کیا جائے‘ پولیس کو اطلاع دی گئی مگر کوئی توجہ نہ دی گئی اور قاتلوں کے خلاف کیس بھی داخل نہیں کیا جارہا تھا‘ احتجاج کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف کیس داخل کیاگیا‘ ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور ہمارے والد کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے‘ تاہم آخری اطلاع تک چھینی گئی کار بھی برآمد نہ ہوسکی اور کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی‘ ایس ایچ او محمد اسلم بلو نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا‘ ایس ایس پی ذیشان صدیقی کے حکم پر ایک ٹیم مقرر کردی گئی ہے اور ناکہ بندی کردی گئی اورملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس سرتوڑ کوششیں کررہی ‘ جلد محمد امین کمبوہ کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا جائے گا‘ متوفی کاموبائل فون حاصل کرلیا گیا‘ اس کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

(179 بار دیکھا گیا)

تبصرے