Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

شیخ رشید کی انٹری اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا ٍٍفیصلہ

صابر علی جمعه 01 فروری 2019
شیخ رشید کی انٹری اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا ٍٍفیصلہ

کراچی … حکومت اور اپوزیشن میں جاری محاذ آرائی میں کمی کے بجائے مسلسل اضافہ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی پبلک اکائونٹس کمیٹی میں بحیثیت رکن نامزدگی کے بعد پبلک اکائونٹس بھی سیاسی محاذ آرائی میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے‘

حکومت نے شیخ رشید کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا رکن نامزدگی کرکے اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا‘ تاہم حکومت کے اس اقدام سے حکومت کوسیاسی نقصان اٹھاناپڑ سکتاہے‘

حکومت پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ذریعے جو مقاصد حاصل چاہتی ہے‘ شیخ رشید کو نامزد کرکے اپنے مقاصد حاصل کرسکے گی‘ شیخ رشید شہباز شریف کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی صدارت کرنے میں بھرپور مداخلت کریں گے

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : شیخ رشید کا اپنی ہی حکومت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناء اللہ بھی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ممبر بن گئے تو کمیٹی کا اجلاس سیاسی دنگل کا منظر پیش کرے گا

شیخ رشید شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کے مصداق وزیر اعظم عمران خان کو اپنی سیاسی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید ‘ شہباز شریف کو آڑے ہاتھوں لیں گے تو رانا ثناء اللہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

(290 بار دیکھا گیا)

تبصرے