Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

حج کے خواہش مند افراد میں مایوسی،نئی پالیسی پرتنقید

صابر علی جمعه 01 فروری 2019
حج کے خواہش مند افراد میں مایوسی،نئی پالیسی پرتنقید

کراچی…. وفاقی حکومت کی جانب سے نئی حج پالیسی کے اعلان میں حج کے اخراجات میں ایک لاکھ رو پے سے زائد اضافے سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے حج کے خواہش مند افراد میں مایوس پھیل گئی ہے

اورلوگوں نے نئی حج پالیسی پر شدید تنقید کرنا شروع کردی ہے ‘ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت میں گزشتہ سا ل حج کے اخراجات شمالی زون کے لیے 2 لاکھ 80 ہزار روپے تھے‘

تاہم نئی حج پالیسی کے تحت حج کے اخراجات 4 لاکھ27 ہزار وپے ہیں‘ اس طرح گزشتہ سال کی نسبت ایک لاکھ روپے سے زائد حج اخراجات میں اضافہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے لیے مایوس کن قرار دیا جارہا ہے‘

مزید پڑھئیے‎ : حج ڈیڑھ لاکھ روپے مہنگا

دوسری جانب حکومت کی جانب سے عازمین حج کو اخراجات پر سبسڈی نہ دینے کے فیصلے پر بھی کڑی تنقید کی جارہی ہے ،

واضح رہے کہ سبسڈی نہ دینے کے فیصلے پر وفاقی وزیر حج نورالحق قادری اور سیکریٹری مذہبی امور احتجاج وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے اور پہلی مرتبہ حج پالیسی کا اعلان ‘ وزیر مذہبی امور کے بجائے ‘ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو کرنا پڑا ۔

(275 بار دیکھا گیا)

تبصرے