Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 25 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آرمی چیف کو کر کٹ کے ریکارڈ زبانی یاد

ویب ڈیسک جمعه 01 فروری 2019
آرمی چیف کو کر کٹ کے ریکارڈ زبانی یاد

کراچی…. پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے شعبے میں پروفیشنل اور ماہر فوجی کی حیثیت سے شہرت رکھتے ہیں لیکن ملک کے کروڑوں لوگوں کی طرح وہ بھی کرکٹ سے بھی گہرا لگائو رکھتے ہیں۔

اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرکٹ کے کئی ریکارڈ ز اور واقعات زبانی یاد ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی کرکٹ سے والہانہ محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ نجی دورے پر بدھ کو کیپ ٹائون میں تھے اور کرکٹ کی محبت انہیں نیولینڈز کیپ ٹائون کھینچ لائی جہاں انہوں نے ڈریسنگ روم میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی،

جنرل قمر جاوید باجوہ کو اچانک دیکھ کر کرکٹرز کو خوشگوار حیرت ہوئی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب منیجر طلعت علی جنرل قمر باجوہ سے ہر کھلاڑی کا تعارف کرارہے تھے تووہ اس کھلاڑی کے بارے میں پہلے ہی بہت سی معلومات رکھتے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : سر آپ کا ماتحت ہوں، آرمی چیف کا عمران خان سے مکالمہ

پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر اور سابق انٹر نیشنل کھلاڑی منصور رانا سے بات چیت کے دوران جنرل قمر باجوہ نے ان کے والد اور مشہور امپائر شکور رانا مرحوم کے بارے میں بہت ساری باتیں کیں۔

طلعت علی ملک نے جمعرات کی شب کیپ ٹائون سے فون پر بتایا کہ پانچویں ون ڈے کے دوران مجھے کسی نے بتایا کہ جنرل باجوہ وی آئی پی باکس میں میچ دیکھ رہے ہیں میں نے ان سے جاکر ملاقات کی اور انہیں مدعو کیا کہ آپ ڈریسنگ روم آکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل صاحب کرکٹ سے دیرینہ محبت رکھتے ہیں‘ انہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی وہ کھلاڑیوں سے گھل مل گئے۔

طلعت علی ملک نے کہا کہ جنرل باجوہ نے بتایا کہ وہ خود بھی اچھے کرکٹر رہے ہیں اور کرکٹ کے اب بھی شوقین ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے کئی معاملات پر بات چیت کی اور کھلاڑی ان کی معلومات دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

(174 بار دیکھا گیا)

تبصرے