Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

شدید سردی،12 امریکی ٹھٹھر کر ہلاک

ویب ڈیسک جمعه 01 فروری 2019
شدید سردی،12 امریکی ٹھٹھر کر ہلاک

واشنگٹن ،لندن….امریکا میں سرد ترین موسم، یخ بستہ ہوائوں اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پانی کی لائنیں جم گئیں اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، شدید سردی کی لہر سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

بدھ کو سرد ترین علاقہ ریاست منی سوٹا کا نوررِس کیمپ رہا جہاں پارہ منفی اڑتالیس تک گر گیا۔

برفیلی ہوائوں سے صرف ایک روزمیں شکاگو میں مزید 9 اموات ہوئیں، شکاگو میں آج رات منفی 32 درجہ حرارت کیساتھ 37 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے،

ریاست الی نوائے کے کچھ علاقوں میں پارہ منفی چالیس تک گر سکتا ہے۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی اور تجارتی ادارے بند ہیں

خراب موسم کے باعث ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں، ٹرین سروسز معطل اور دو ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : بر طانیہ میں بھی برف باری سردی میں اضافہ

پنسلوانیا ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے، جان لیوا سردی کی شدت میں جمعے سے کمی آنے کا امکان ہے۔

برطانیہ، فرانس اور بلجیئم میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ میں برف باری کے باعث اسکول اور رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

برف باری کے باعث برطانیہ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ پارہ منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

یورپ کے مختلف ملک ان دنوں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، برطانیہ میں جاری برف باری کے طوفان کے باعث آج 4 انچ تک برف پڑسکتی ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

لندن میں سیزن کی دوسری برف باری ہوسکتی ہے۔دوسری جانب فرانس اور بلجیئم میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

(128 بار دیکھا گیا)

تبصرے