Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 18  ستمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ٹریفک جام میں پھنسےشہریوں سےلوٹ مار

ویب ڈیسک جمعرات 31 جنوری 2019
ٹریفک جام میں پھنسےشہریوں سےلوٹ مار

کراچی ….حسن اسکوائر کے قریب ڈاکوئوں کی ٹریفک جام میں لوٹ مار‘ ڈاکوئوں نے درجنوں افراد سے موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی‘

ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 35 سالہ شہزاد کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ گلستان جوہر بلاک 3 میں ڈاکوئوں نے شادی والے گھر کے باہر فیملی کو یرغمال بناکر خواتین سے زیورات نوچ لئے اور مزاحمت پر خواتین کے ہمراہ موجود ان کے بڑے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا

ڈاکو گھر میں داخل ہونا چاہتے تھے تاہم دروازہ اندر سے بند تھا‘ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کردی گئی

فوٹیج میں علاقے کے چوکیدار کی مشکوک حرکتیں تھیں۔ خواتین کے مطابق ایک دن قبل ان کے گھر میں شادی تھی‘ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان کو کسی نے مخبری کی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : کراچی میں ٹریفک کا نظام دم توڑ گیا .

ڈیفنس فیزٹو سن سیٹ لین 4 میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی راجہ اظہر کی گاڑی KV-3486 کے شیشے توڑ کر نامعلوم ملزمان نے قیمتی پستول اسلحہ لائسنس‘ چیک بکس و دیگر دستاویزات چوری کرلیں۔راجہ اظہر نے واقعہ کی رپورٹ ڈیفنس تھانے میں درج کروادی ہے۔

(166 بار دیکھا گیا)

تبصرے