Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

نئی گاڑی پر اون لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ویب ڈیسک بدھ 30 جنوری 2019
نئی گاڑی پر اون لینے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد…وفاقی حکومت نے آٹو سیکٹر انڈسٹری کو نئی گاڑی کی خریداری پر اون کی رقم لینے والے ڈیلرز کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منی بجٹ کے موقع پر آٹو انڈسٹری کو بھرپور مراعات دینے کے بعد مشیر تجارت و انڈسٹری عبدالرزاق داؤد کو حکم دیا تھا کہ صارفین کے مفادات کا بھی خیال رکھا جائے اور ان سے اون کی رقم کی وصولی سراسر زیادتی ہے-

اس حوالے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے آٹو انڈسٹری سے رابطہ کر کے ان کو حکم دیا ہے کہ اون کی رقم کے خاتمہ کیلئے بھرپور پور اقدامات کئے جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : ٹیکس نادہندگان گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا فیصلہ

اگر کوئی ڈیلر رقم وصول کرتا ہے تو پھر اس کی ڈیلر شپ ختم کر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق و فاقی حکومت کی نئی درآمدی پالیسی سے غیرملکی گاڑیوں کی درآمد بند ہوگئی

لاکھوں افراد بیروزگار اورریونیو کی مد میں 100 ارب روپے کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

وفاقی وزیر خزانہ کے احکامات کے باوجود حکومت اون کی رقم کا دھندہ ختم کرانے اور آٹو پالیسی پر عملدرآمد اورصارفین کے مفادات کاتحفظ کرانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

(196 بار دیکھا گیا)

تبصرے