Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستانی میزائل ’نصر‘‘سے بھارتی فوج پریشان

قومی نیوز منگل 29 جنوری 2019
پاکستانی میزائل ’نصر‘‘سے بھارتی فوج پریشان

اسلام آباد …. پاکستان کی جانب سے جوہری صلاحیت کے حامل میزائل ’’نصر‘‘ کے کامیاب تجربے نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کیخلاف فوری روایتی کارروائی شروع کرنے کے خیال کو خاک میں ملا دیا ہے۔

نصر کے تجربے نے بھارتی کمانڈرز کو پریشان کر دیا ہے۔

اسی دوران بھارتی آرمی چیف نے اشارتاً کہا ہے کہ بھارتی فوج میں بریگیڈیئرز کی تعداد کم کی جائے گی

انٹی گریٹڈ بیٹل گروپس کا تعلق بھارتی فوج کے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن سے ہے جو 02-2001ء میں آپریشن پراکرم کی ناکامی کے بعد پیش کیا گیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : سابق بھارتی کمانڈر کا کارگل جنگ میں نا کامی کا اعتراف

زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل ’’نصر‘‘ کی رینج 60 کلومیٹر ہے۔

یہ بات حیران کن نہیں کہ میزائل تجربہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کے انٹی گریٹڈ بیٹل گروپس کو دوبارہ فعال کرنے کے اعلان کے موقع پر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انٹی گریٹڈ بیٹل گروپس کا مقصد جنگی مشقیں ہوگا اور مئی میں ان کا طبعی امتحان لیا جائے گا۔

بھارتی اخبار نے اس سلسلے میں ایک آرٹیکل شائع کیا ہے

جس میں تاثر دیا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اپنی من پسند جنگ لڑنے کے معاملے میں ہے۔

(1046 بار دیکھا گیا)

تبصرے