Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 19 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ایک ٹیکس نافذ کریں گے،اسد عمر

قومی نیوز منگل 29 جنوری 2019
ایک ٹیکس نافذ کریں گے،اسد عمر

لاہور…. لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام ٹیکسز کو ختم کرکے ایک ٹیکس نافذ کریں گے۔

کاروبار کرنے والے افراد کی سہولت کے لئے اگلے بجٹ میں یہ قدم اُٹھایا جائے گا۔ بزنس کمیونٹی کا حکومت پر اعتماد وقت کی اشد ضرورت ہے۔

21 ویں صدی میں نجی شعبہ ہی معیشت کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا جبکہ حکومت اس مد میں شعبے کو ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر (فیدرل بورڈ آف ریونیو) اور نجی شعبے کو ایک دوسرے کو عزت دینا ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں‎ : کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اسد عمر

گزشتہ برس کی بچت کی شرح 10.4 فیصد تھی جسے ترقی کا 7 فیصد کا ہدف چھونے کے لئے کم از کم 25 سے 28 فیصد ہونا چاہئے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط میں نرمی کردی ہے۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں‘ ہمارے لئے قرض کا حجم نہیں‘ شرائط اہم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی خسارہ قابو میں لائے بغیر معاملات حل نہیں ہوں گے‘تاجر بلا جواز خوفزدہ نہ ہوں‘ انہیں تحفظ دیں گے۔

(379 بار دیکھا گیا)

تبصرے