Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 26 اپریل 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

تاج محل پر بندروں کا راج،سیاح پر یشان

ویب ڈیسک پیر 28 جنوری 2019
تاج محل پر بندروں کا راج،سیاح پر یشان

آگرہ….مغل شہنشاہ شاہجہاں کے تعمیر کردہ تاج محل پر ہزاروں بندروں کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔

ہندو دھرم کے نزدیک ’’ہنومان‘‘ کہلائے جانے والے مکائو نسل کے یہ بندر تاج محل اور اس کے اطراف اپنا ڈیرہ جما چکے ہیں

اور روزانہ سیاحوں سے لوٹ مار کر رہے ہیں۔ بندر جب اور جہاں چاہتے ہیں ٹولیوں کی شکل میں حملہ کرکے سیاحوں کا سامان چھین لیتے ہیں

مزاحمت کرنے پر ’’بندر راجائوں‘‘ کا غصہ انتہا پر پہنچ جاتا ہے اور وہ اس سیا ح کی درگت بنا دیتے ہیں۔

مزید پڑھئیے‎ : کم بجٹ کی فلموں کا راج

انتہا پسند وزیر اعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ کی حکومت نے آگرہ کی اس تاریخی عمارت میں موجود بندروں کو بھگانے کیلئے غلیل بردار پولیس اہلکاروں کے جتھے تعینات کئے ہیں

تمام غلیل برداربندروں کے آگے بے بس دکھائی دیتے ہیں جو ہندو انتہا پسندوں کی ناراضی کے خوف سے بندروں کو غلیل سے غلہ بھی نہیں مار سکتے۔

(261 بار دیکھا گیا)

تبصرے