Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کنگنارناوت کو جھانسی کی رانی بننا مہنگا پڑگیا

قومی نیوز اتوار 27 جنوری 2019
کنگنارناوت کو جھانسی کی رانی بننا مہنگا پڑگیا

ممبئی…بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت کی فلم ’’منی کارنیکا کوئین آف جھانسی‘‘کا ریلیز کے پہلے روز اچھا آغاز نہیں ہوا

فلم نے پہلے روز صرف 8 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کی ہے۔اداکارہ کنگنا رناوت اپنی فلم’’منی کارنیکا‘‘کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

کنگنا فلم کو لے کر بہت پر جوش تھیں اورانہیں پوری امید تھی کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دے گی

میشا شفیع کو بیان بازی سے روک دیاگیا

تاہم تقریباً 125 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم نے ریلیز کے پہلے روز صرف 8 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کو ریلیز کے دوسرے دن اس سے ڈبل کمائی کرنی ہوگی اور تیسرے روز اس میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے فلم کی تشہیر کے دوران خبروں میں جگہ بنانے کے لیے کئی بار جھوٹ بھی بولا کہ کرنی سینا کی جانب سے ان کی فلم پر اعتراض اٹھایا گیا ہے

اور وہ ان تمام لوگوں کو تباہ کردیں گی۔ تاہم ان کی جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا جب کرنی سینا نے کہا انہیں فلم پر کوئی اعتراض نہیں اورنہ ہی انہوں نے کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہے

اپنے اس بیان کے بعد کنگنا رناوت سرخیوں کا حصہ تو بن گئیں تاہم شائقین کو زیادہ تعداد میں سینما تک کھینچ لانے میں ناکام رہیں۔

دوسری جانب شائقین اور تجزیہ نگاروں نے فلم کو ملا جلا ردعمل دیا ہے، بعض شائقین کا کہنا ہے کہ کنگنا نے فلم میں جھانسی کی رانی کا کردار بخوبی نبھایاہے۔

(495 بار دیکھا گیا)

تبصرے