Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اسد عمر

قومی نیوز جمعه 25 جنوری 2019
کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، اسد عمر

اسلام آباد … وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کے حوالے سے فوری خطرے کی گھنٹی بجنی بند ہو گئی ہے

اصلاحات پیکج میں ہم نے کوئی نیاٹیکس نہیں لگایاگیا صرف 1800سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے

معاشی اصلاحات پیکیج کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پیکج کا مقصد مڈ ٹرم اقدامات کر نا ہے

رواں مالی سال کا ریونیو شارٹ فال پورا کرلیں گے‘ بیرونی معاشی مدد میں غیر معمولی کامیابی ملی‘ دوست ممالک نے پہلے کبھی ایسی سپورٹ نہیں کی جس طرح اب کی ہے

مزید پڑھئیے‎ : اسد عمر نے پی آ ئی اے کو”بلیک ہول“ قرار دے دیا

2018-19کے بیرونی فنانسنگ گیپ کا انتظام ہو گیا ہے‘آئی ایم ایف کے پاس جائیں گے تو بہتر شرائط پر جائیں گے

کسی کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، ڈکٹیشن نہیں لینگے،پاکستان غیرت مند اور آزاد ملک ہے ،آزاد فیصلے کریں گے دوتین دن صبر کرلیں چین سے بھی امدادآجائیگی

ایف بی آر کے ٹیکس قانون کے تحت جائیداد پر ٹیکس کیلئے پرانے طریقے پر زیادہ عرصہ لگتاتھا اب اس نئی شق سے کم عرصہ لگے گا

منی ٹریل نہ دینے والے منی لانڈرنگ سے بری الذمہ نہیں ہو جائیں گےنہ ہی آصف زردار ی ہونگے

کوئی منی ٹریل دے گا تب ہی اس پر منی لانڈرنگ کا قانون نہیں لگے گا، بیرون ملک جائیدادرکھنے والوں کو منی ٹریل دینا ہوگی

علیمہ خان سے سپریم کورٹ نے منی ٹریل مانگی تھی اس موقع پر تو وزیراعظم عمران خان نے نہیں کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے،اس معاملے پر علیمہ خان ہرجانہ بھی دے چکی ہیں

دوسری طرف جب ایسا ہوتا ہے تو پہلے ابا آجاتے ہیں، پھر بیٹے اور پھر قطری خط آجاتا ہے۔اکنا مک ریفارمز پیکیج اور فنانس بل کے فیصلو ںسے کرنٹ اکائونٹ خسارے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

(303 بار دیکھا گیا)

تبصرے