Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 16 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ سانحہ ساہیوال کا اہم سوال

قومی نیوز منگل 22 جنوری 2019
گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ سانحہ ساہیوال کا اہم سوال

اسلام آباد۔۔۔ سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ سی ٹی ڈی کو گولی چلانے کا حکم کس نے دیاتھا؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے آپریشن کو کم سے کم ڈی ایس پی یا ایس پی رینک کا افسر لیڈ کرتا ہے لیکن ساہیوال میں سب انسپکٹر صفدر نے تمام احکامات جاری کیے۔

ٹیم انچارج صفدر حسین سمیت پانچ اہلکار تین اطراف سے گاڑی پر گولیاں برساتے رہے۔

سی ٹی ڈی ٹیم میں احسن ،محمدرمضان، سیف اللہ اور حسنین اکبر سمیت 16 افراد شامل تھے جن میں 10 باوردی اور 6 سول لباس میں ملبوس تھے۔

مزید پڑھئیے‎ : مری میں مزید برفباری ،کراچی میں سردی بڑھ گئی

سی ٹی ڈی کا اس حوالے سے جھوٹ بھی پکڑا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کار سواروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور جوابی فائرنگ میں ہلاکتیں ہوئیں لیکن رپورٹس اور عینی شاہدین کے مطابق کارسواروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی۔

عام طور پر اس نوعیت کے آپریشن میں بارود برآمد کیا ہوتا ہے تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ بنایا جاتا ہے لیکن سی ٹی ڈی ٹیم نے خودکش جیکٹس اور بارود کو ناکارہ بنائے بغیر ہی اپنی تحویل میں لے لیا۔

(361 بار دیکھا گیا)

تبصرے