Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سیاست سے معذرت،فاطمہ بھٹو نے نہ کردی

قومی نیوز منگل 22 جنوری 2019
سیاست سے معذرت،فاطمہ بھٹو نے نہ کردی

کراچی ۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی سربراہ سابق وزیر اعظم شہید ذولفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی پوتی اورمرتضیٰ بھٹوکی صاحب زادی فاطمہ بھٹو کے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کرنے آرہی ہیں

اور اس دوران اْن کی وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان کے ساتھ لندن میں ملاقات کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں

سندھ حکومت میں تبدیلی کے لیے بھی غنویٰ بھٹو کے ذریعے فاطمہ بھٹو کو تیار کرنے کی کوشش کی گئی

تاہم فاطمہ بھٹو نے ایک اہم پاکستانی شخصیت جن کا برطانیہ میں وسیع کاروبار ہے سے مکمل طور پر معذرت کرلی

مزید پڑھئیے‎ : گولی چلانے کا حکم کس نے دیا؟ سانحہ ساہیوال کا اہم سوال

اور کہا کہ اْن کی مکمل توجہ تعلیم کے فروغ کی طرف ہے اور وہ اسی پر توجہ رکھنا چاہتی ہیں اور وہ نہ خود اور نہ ذولفقار بھٹو جونیئر اس طرح کی کسی سیاست یا تبدیلی کا حصہ بننا چاہتے ہیں

پاکستان کی سیاست کے بدلے اپنا سب کچھ کھودیا ہے اور مزید ہمت نہیں کہ کوئی اور غم برداشت کرسکیں۔

(382 بار دیکھا گیا)

تبصرے