Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 فروری 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News | Best Urdu Website in World

دنیا کا حسین ترین کتا ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا

ویب ڈیسک پیر 21 جنوری 2019
دنیا کا حسین ترین کتا ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا

دنیا کےحسین ترین کتے ، بو، کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کا کتا ”دل ٹوٹنے“ سے چل بسا۔

بو کے مالک نے اس کی وفات کا اعلان فیس بک پوسٹ پر کیا۔ فیس بک پر بو کے فالورز کی تعداد 16 ملین ہے۔ انسانی کیلنڈر کے اعتبار سے بو کی عمر 12 سال تھی۔

پوميرينين نسل کا کتا بو اور اس کا ساتھی بڈی، جو پچھلے سال گزر گیا تھا، انٹرنیٹ پر کافی مشہور تھے۔ ان کے مالک نے دونوں کتوں کی تصویریں انٹرنیٹ پر شیئر کرنا شروع کیں تو اپنے دلکش چہرے کے باعث دونوں انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہوگئے۔

مزید پڑھئیے‎ : خراب غذا

کتوں کے مالک نے بتایا کہ بڈی کے مرنے کے بعد بو میں دل کی خرابی کی علامات نظر آنے لگیں، ہمیں لگتا ہے کہ بڈی کے چلے جانے سے واقعی بو کا دل ٹوٹ گیا تھا۔

بو اور بڈی کے مالک نے بتایا کہ دونوں کتوں کے مرنے سے اُن کے خاندان کا دل بھی ٹوٹ گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ بو کو 2012 میں ورجن امریکا کے پالتو جانوروں کے باضابطہ معاون کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ 2011 میں بو کی زندگی پر ایک فوٹو بک Boo: The Life of the World’s Cutest Dog شائع ہوئی تھی۔

(215 بار دیکھا گیا)

تبصرے