Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 20 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کراچی کی آبادی بڑھ گئی ، رہائشی سہولیات ناپید

قومی نیوز پیر 21 جنوری 2019
کراچی کی  آبادی  بڑھ گئی ، رہائشی سہولیات ناپید

کراچی۔۔۔کراچی میں آبادی بڑھنے کے ساتھ شہریوں کے لیے رہائشی سہولتیں ناپید ہوتی جارہی ہیں

گزشتہ کئی سال سے کسی سرکاری ادارے کی جانب سے نئی ہائوسنگ اسکیم کا اعلان نہ ہو سکا

مہنگے داموں فلیٹ اور پلاٹ خریدنا ہر کسی کے بس میں نہیں

ماضی میں سرکاری ادارے خاص کر کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی رہائشی اسکیمیں بناکر لوگوں کو سہولت فراہم کرتی تھی

کے ڈی اے کو کے ایم سی سے علیحدہ اور اپنی اصلی حالت میں بحال ہوئے تین سال کا عرصہ گزرچکاہے

تمام ڈائریکٹر جنرل نے نئی رہائشی اسکیمیں شروع کرنے کا متعدد بار اعلان کیا لیکن تاحال کے ڈی اے کی جانب سے کوئی نئی رہائشی اسکیم سامنے نہ آسکی

کراچی کے شہری اس ادارے سے مایوسی کا شکار ہیں حالانکہ کے ڈی اے کی دوبارہ بحالی کے وقت دیگر سہولتوں کے ساتھ نئی رہائشی اسکیمیں شروع کرنے کے بلندوبانگ دعوے کئے گئے تھے لیکن نتیجہ اب تک صفر ہے

ادارے کو اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کوبروقت بقایاجات ادا کرنے میں مشکلات ہیں

مزید پڑھئیے‎ : نظام زندگی درہم برہم

کے ڈی اے ہیڈآفس واقع سوک سینٹر جانے والے الاٹیز کو بھی خاطرخواہ سہولتیں حاصل نہیں

ٹرانسفر ، میوٹیشن اور پلاٹوں کے دیگر قانونی معاملات میں دفاتر کے کئی بار چکر لگانا پڑتے ہیں

وزیربلدیات سندھ جو متعدد بار کے ڈی اے ہیڈآفس کا دورہ کرچکے ہیںادارے میں بہتری لانے میں اب تک ناکام دکھائی دیتے ہیں

ایل ڈی اے ،ایم ڈی اے بھی تک نئی اسکیمیں شروع کرنے میں نہ صرف ناکام رہیں بلکہ پہلے سے جاری ہاکس بے اسکیم تیسر ٹاون اور دیگر اسکیموں میں بنیادی سہولتیں فراہم نہیں کر سکی ہیں۔

(347 بار دیکھا گیا)

تبصرے