Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

یہ ’’کی کی چیلنج‘‘ کیا ہے؟

قومی نیوز اتوار 20 جنوری 2019
یہ ’’کی کی چیلنج‘‘ کیا ہے؟

2015 میں ’نے نے‘ نامی ڈانس چیلنج سوشل میڈیا پر اس وقت مقبول ہوا، جب امریکی ریپر سیلنٹو کا ایک گانا ’واچ می نے نے‘ سامنے آیا، لیکن اب لوگ اس چیلنج کو بھول چکے ہیں، کیوں کہ انہیں ایک نیا ’کی کی‘ ڈانس چیلنج مل گیا ہے۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر فعال ہیں تو یقیناً گزشتہ ایک ماہ سے وائرل ہونے والی کی کی چیلنج کی ویڈیوز پر آپ کی نظر بھی ضرور پڑی ہوگی۔

اس ڈانس ٹرینڈ میں لوگ کینیڈین ریپر ڈریک کے ہٹ گانے ’ان مائے فیلنگز‘ پر چلتی ہوئی گاڑی سے اتر کر اس کے سامنے ڈانس کررہے ہیں۔

شروعات میں یہ ویڈیوز صرف انسٹاگرام پر کھیل اور چند لائکس حاصل کرنے کے طور پر سامنے آئیں، تاہم اب یہ چیلنج ایک عالمی تحفظ کا مسئلہ بن چکا ہے۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی پولیس لوگوں کو یہ چیلنج اپنانے پر خبردار کررہی ہے۔

اس کی شروعات شگی نامی امریکی کامیڈین نے کی، جس نے انسٹاگرام پر ’ان مائے فیلنگز‘ گانے پر رقص کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی۔ اس ویڈیو میں شگی کسی گاڑی کے سامنے تو ڈانس نہیں کررہا، تاہم صارفین کو اس کا یہ رقص بیحد پسند آیا۔

مزید پڑھئیے‎ : میکسیکو کے بہادر دیہاتی

بعدازاں شگی کے ایک دوست نے اوڈیل بیکھم نے اس گانے پر شگی کا ڈانس اسٹائل کاپی کیا، اور گاڑی سے اتر کر اس کے سامنے ناچنے لگا، اور وہیں سے اس کی کی چیلنج کا آغاز ہوا۔

امریکی اداکار ول سمتھ نے بھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اس گانے پر ڈانس کیا۔
پولیس یہ چیلنج اپنانے سے روک کیوں رہی ہے؟

اس بات کا تو سب ہی کو اندازہ ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے باہر آکر بیچ سڑک کر ڈانس کرنا بہت زیادہ خطرناک ہے۔

فلوریڈا کی پولیس نے لوگوں کو کی کی چیلنج اپنانے سے منع کیا، اور اگر کوئی ایسا کرتے ہوئے نظر آیا تو اسے 1000 ڈالر جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

جبکہ ممبئی پولیس نے بھی ایک ٹویٹ کے ذریعے لوگوں کو انتباہ کیا کہ یہ کی کی چیلنج کافی خبرناک ہے۔

اس لیے آپ بھی اس چیلنج کو اپنانے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ یہ خطرناک ہے اور چند سیکنڈز کی انٹرٹینمنٹ کے لیے اپنی زندگی خطرے میں نہ ڈالیں۔

(478 بار دیکھا گیا)

تبصرے