Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
بدھ 13 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سی پیک اکنامک زون پر ن لیگ نے کام نہیں کیا، حکام

قومی نیوز اتوار 20 جنوری 2019
سی پیک اکنامک زون پر ن لیگ نے کام نہیں کیا، حکام

اسلام آباد ۔۔۔ وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ سابقہ حکومت نے سی پیک ،چائنا اسپیشل اکنامک زون کے تحت تینوں زونز کی تعمیر کو ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے ان زونز کی موجودہ پوزیشن ایسی نہیں کہ یہاں سرمایہ کاری کی جاسکے ۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ اس کے لئے مزید دو سال انتظار کرنا پڑے گا۔

دبئی میں جائیدادیں، ایف بی آر آپریشن شروع نہ کر سکی

وزیر اعظم نے سی پیک بزنس ایڈوائزری کونسل کو ہدایت کی کہ معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر تیزی سے آگے بڑھانے کے لئے نجی شعبے کے تعاون سے تیزی سے پیش رفت کی جائے۔

حکام کے مطابق پیچیدہ گورننس کے مسائل کی بنا پر ایسا کرنا آسان نہ ہوگاکیوں کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سی پیک پروگرام پر عملدرآمد کے لئے کوشاں ہے جبکہ سی پیک بزنس کونسل تو بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ماتحت نہیں بلکہ وزارت منصوبہ بندی کو جواب دہ ہے۔

وزیر اعظم نے اس کا غیر سنجیدہ حل یہ نکالا کہ بیک جنبش زبان اس کے لئے ایک کونسل بنانے کا حکم صادر کردیا۔

یاد رہے کہ ان تین اقتصادی زونز میں کے پی کے کا رشاکئی، پنجاب کا فیصل آباد اور سندھ کا دھابیجی کا زون شامل ہیں ۔

(265 بار دیکھا گیا)

تبصرے