Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 23 جولائی 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پاکستان کاشاندارآغاز،جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست

قومی نیوز هفته 19 جنوری 2019
پاکستان کاشاندارآغاز،جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں شکست

پورٹ الزبتھ: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔

قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کی جانب سے 267 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا، اوپنر امام الحق نے 86، محمد حفیظ نے 71اور بابر اعظم نے 49 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

بابراعظم نے وہ کردیا جو ٹنڈولکر یا کوہلی بھی نہ کر سکے

اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہینڈرکس نے 45 رنز کی باری کھیلی، ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتملے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلسی کررہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملہ، ریزا ہنڈرکس، وین ڈیر ڈیوسن، ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلوکویو، ہینرچ کلاسن، کاگیسو رباڈا، ڈیوائن پریٹوریس، ڈوان اولیویئر اور عمران طاہر شامل ہیں۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز کو بھلا کر ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

(234 بار دیکھا گیا)

تبصرے