Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعه 10 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

قومی نیوز هفته 19 جنوری 2019
جنوبی افریقا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پورٹ الزبتھ: پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور کچھ دیر قبر تک قومی ٹیم نے 4 اوورز کے اختتام پر 25 رنز بنا لیے ہیں۔

میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پروٹیز بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

پاکستانی اسکواڈجوہانسبرگ سے پورٹ الزبتھ پہنچ گیا

اوپنر ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی اور 108 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ہینڈرکس نے 45 رنز کی باری کھیلی، ڈیبیو کرنے والے وانڈر سین 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

ڈیوڈ ملر 16 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی اور عثمان شنواری پر مشتمل ہے۔

(433 بار دیکھا گیا)

تبصرے