Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 12 نومبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

ہل پارک 50 ارب کی زمین واگزار

قومی نیوز هفته 19 جنوری 2019
ہل پارک 50 ارب کی زمین واگزار

کراچی… بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے جمعہ کو ہل پارک کی حدود میں مختلف مقامات پر 20 ایکڑ رقبے سے زائد تقریباً ً50 ارب روپے مالیت کی زمین پرقائم 50 سے زائد ہوٹل دکانیں و دیگر غیر قانونی تجارتی مراکز اور تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

جن میں دعا ریسٹورنٹ، ایمان ریسٹورنٹ، عاشی ریسٹورنٹ، تھری کوئن ریسٹورنٹ، اوسس ریسٹورنٹ ،معراج امیوز مینٹ پارک، اوسس میرج گارڈن، منی گولف کلب، گولف کلب میرج ہال اور غیر قانونی باؤنڈری وال شامل ہے

پارکنگ ایریا کے ایک کونے میں قائم سی پی ایل سی کے دفتر کو بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنی تحویل میں لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ہل پارک کا دفتر قائم کر دیا۔

مزید پڑھئیے‎ : کورنگی نالے پر بنی 300 دکانیں مسمار

اب اس دفتر کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ پارک کا عملہ جو ہل پارک کی دیکھ بھال کے لئے متعین ہو گا، استعمال کرے گا

شہر کی سب سے زیادہ قیمتی زمین کو قابضین سے خالی کرانے کی اس کارروائی کی نگرانی میٹرو پو لیٹن کمشنر ڈاکٹرسید سیف الرحمن نے خود کی جو صبح سے شام تک ہل پارک میں ہی موجود رہے

سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی، ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ بشیر سدوزئی، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نعمان ارشد اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دیگر افسران بھی اس دوران موجود رہے۔

(324 بار دیکھا گیا)

تبصرے