Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 29 فروری 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

پولیس فار یو موبائل فون ایپ ٹرینڈ ٹو پر آگیا

قومی نیوز جمعرات 17 جنوری 2019
پولیس فار یو موبائل فون ایپ ٹرینڈ ٹو پر آگیا

کراچی…کراچی میں جرائم کی فوری ابتدائی رپورٹ درج کرانے اور پولیس سے مدد لینے کیلئے بنایا گیا موبائل فون ایپ پولیس فار یو محض 2 دن میں ٹرینڈ ٹو پر آگیا ہے

جس نے وزیراعظم سیکریٹریٹ کی ایپ پاکستان سٹیزن پورٹل کو بھی ساتویں نمبر پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران 9600 شہریوں نے پولیس فار یو ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹریشن کی۔

ان میں سے 3600 شہریوں نے ایپلی کیشن پر جعلی رجسٹریشن کی آئی ڈی بنانے کی کوشش کی، دوسرے معنوں میں کرائم کی ابتدائی رپورٹ درج کرانے کیلئے بنائے گئے اس ایپ پر 3600 شہریوں نیواردات کرنے کی کوشش کی، جسے پورٹل انتظامیہ نے ٹیکنیکل طریقے سے ناکام بناکر ایسے یوزرز کو بلاک کردیا ہے۔

مزید پڑھئیے‎ : آج صبح پولیس موبائل نے 2 دوستوں کو کچل دیا

پولیس ذرائع کے مطابق ایسے شہریوں کی جانب سے پولیس فار یوپر کسی اور شہری کے فون نمبر سے رجسٹریشن کی کوشش کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس کا مقصد اس ایپ کا غلط استعمال کرنے کی کوشش ہوسکتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کوئی بھی شہری اپنے ہی فون نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے اس ایپ پر رجسٹریشن کرسکتا ہے۔

پولیس فار یو ایپ کے خالق اور آئی ٹی ایکسپرٹ سید مدثر زیدی کے مطابق ایپ پر 6 ہزار سے زائد اصل یوزر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

(374 بار دیکھا گیا)

تبصرے