Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
هفته 11 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلراور 2 دہشتگرد گرفتار کرلیئے، اسلحہ برآمد

قومی نیوز جمعرات 17 جنوری 2019
سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلراور 2 دہشتگرد گرفتار کرلیئے، اسلحہ برآمد

کراچی …سی ٹی ڈی نے گلشن اقبال اور مزار قائد کے قریب 2مختلف کارروائی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے سابق عہدیدار اور امارات اسلامیہ افغانستان کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،

ٹارگٹ کلر پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل میں ملوث ہے ،جبکہ دہشت گرد کراچی میں بڑی کارروائی کے لیے منصوبہ بندی میں ملوث ہیں ،تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹ انویسٹی گیشن پولیس نے گلشن اقبال کے علاقے قائد اعظم کالونی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہو ئے ایک ملزم نعیم خان عرف نعیم باجوڑی عرف نعیم محسود کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا

،سی ٹی ڈی انچارج غلام صفدر نے بتایا کہ ملزم قائد اعظم کالونی میں اے این پی کا علاقائی صدر رہا ہے اور اپنی صدارت میں متحدہ لندن کے ساتھ تصادم میں ملوث رہا ہے ،جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو ئے تھے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم نے کالعدم تحریک طالبان کے شہر میں عروج پر تنظیم میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور اے این پی کے تمام دفاتر دھمکی دے کر بند کروادیے تھے ،

ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ 2011ء میں اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قائد اعظم کالونی میں پولیس موبائل پر حملہ کیا جس میں 2پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل زاہد حسین شاہ اور سپاہی مقصود شہید ہو ئے تھے ،2011ء میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سچل کے علاقے میں 2افراد کو قتل کیا ،2011ء میں ہی قائد اعظم کالونی میں متحدہ کے کارکن رانا فرقان کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ،

مزید پڑھئیے‎ :

مبینہ ٹائون کے علاقے یونیورسٹی روڈ کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کی ، 2010ء میں قائد اعظم کالونی میں جبار کو فائرنگ کر کے زخمی کیا ،2010ء میں قائد اعظم کالونی میں مخالف گروپ کے ساتھ جھڑپ کی اور فائرنگ کی ،سی ٹی ڈی انچارج نے مزید بتایا کہ پولیس نے دوسری کارروائی قائد اعظم مزار کے قریب کرتے ہو ئے 2ملزمان محمد ربانی اور نعمت سید صابر کو گرفتار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق امارات اسلامیہ افغانستان سے ہے ملزمان متعدد مرتبہ جہادی تربیت کے لیے افغانستان جاچکے ہیں ،جہاں پر انہوں نے جسمانی تربیت کے ساتھ اسلحہ چلانے کی تربیت بھی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار دہشت گرد کراچی میں کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
2 دہشت گرد گرفتار

(338 بار دیکھا گیا)

تبصرے