Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
اتوار 15 دسمبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

کورنگی نالے پر بنی 300 دکانیں مسمار

قومی نیوز جمعرات 17 جنوری 2019
کورنگی نالے پر بنی 300 دکانیں مسمار

کراچی ۔۔۔۔ کورنگی میں نالے پر بنی 300 دکانیں انسداد تجاوزات کے عملے نے مسمار کردیں

کورنگی ناصر جمپ سے چمڑا چورنگی تک چبوترے‘ کیبن اور دکانیں مسمارکردی گئیں۔

نارتھ ناظم آباد اور بفرزون میں بھی فلاحی اداروں کو نوٹس دے دیئے۔

اطلاعات کے مطابق کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر کے ڈی اے انسداد تجاوزات کے عملے نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر پر نالے پر بنی ہوئی 300 سے زائد پختہ دکانیں مسمار کردیں۔

مزید پڑھئیے‎ : سندھ اسمبلی کے اطراف میں سڑکوں پر لگے گیٹ بھی مسمار

کے ڈی اے کے عملے نے گزشتہ ہفتے بھی نالے پر بنی 350 دکانیں مسمار کی تھیں۔ قبل ازیں کے یم سی انسداد تجاوزات کے عملے نے کورنگی ناصر جمپ سے لے کر گودام چورنگی تک سڑک پر بنے چبوترے اور کیبن ہٹادیئے۔

انسداد تجاوزات کے عملے نے نارتھ ناظم آباد اور بفرزون میں سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم فلاحی اداروں کو اپنے کیبن ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

(272 بار دیکھا گیا)

تبصرے