Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
منگل 22 اکتوبر 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

دس ترکیبیں

قومی نیوز بدھ 16 جنوری 2019
دس ترکیبیں

سردی کے موسم میں بہت سے کام انتہائی مشکل لگنے لگتے ہیں ان میں سے ایک صبح سویرے اٹھنا بھی ہے اس کی وجہ شاید یہ ہوتی ہے کہ ہمارا بستر قدرے گرم ہوتا ہے اور جب ہم بستر سے نکلنا چاہتے ہیں تو سردی سے ٹھٹھر کر دوبارہ کمبل اوڑھ لیتے ہیں

اس طرح بستر سے اٹھنا ایک مشکل کام بن جاتا ہے۔سردیوں میں صبح اٹھنے کے لئے یہ ترکیبیں آزمائی جا ئیں تو آپ کو ٹائم سے اٹھنے میں پریشانی نہیں ہوگی1رات کو سوتے وقت گرم جرابے اور جیکٹ یا سوئیٹر اپنے پاس رکھ کر سوئیں تاکہ ٹھنڈ کی وجہ سے بستر سے اٹھنے میں سستی آرہی ہو تو فوری طور پر جیکٹ پہن کر جسم کو گرمائی پہنچائی جا سکے2سردیوں میں عام طور پرہر کام سست رفتاری سے انجام دیاجاتا ہے لیکن سردی میں صبح جلدی اٹھنے کے لئے آپ کو خود کو متحرک کرنا پڑے گا اور پورے دن کے کاموں کا وقت مقرر کرنا پڑے گاا ور تھوڑی سختی سے اس پر عمل کرنا پڑے گا

3 سردیوں میں کیفین کی مناسب مقدار کا استعمال آپ کی نیند بھگا سکتی ہے رات کو سونے سے قبل کافی پاؤڈر اپنی سائڈ ٹیبل پر رکھ کر سوئیں تاکہ صبح کافی کی خوشبو سے آپ جاگ سکیںآپ اپنے پاس پیپر منٹ بھی رکھ سکتے ہیںاس کی خوشبو آپ کو ترو تازہ کر دے گی

4سردی میں رات میں دو گلا س پانی پی کر سو جائیں اور صبح آنکھ کھلتے ہی ایک گلاس پانی پی لیں اس طرح جاگنے کے بعد بستر سے اٹھنے تک کا دشوار مرحلہ آسان ہو جائے گا

5 سردیوں میں اگرچہ ٹھنڈ کی وجہ سے منہ دھونا بھی برا لگتا ہے لیکن اگر گرم پانی سے نہا لیا جائے تو آپ زیادہ چستی اور توانائی محسوس کریں گے سردیوں میں صبح نہانے کا معمول رکھیںایسے جیل اور صابن استعمال کریں جن کی خوشبو تیز ہو

6اکثر لوگ جنک فوڈ کا استعمال کثرت سے کرتے ہیں اور چہل قدمی یا ورزش نہیں کرتے اور سردی میں مزیدسست ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا جسم بوجھل ہو جاتا ہے اور نیند کا خمار رہتا ہے اور سردی میں صبح بیدار ہونے میں مشکل ہوتی ہے لہذا سردیوں میں جنک فوڈ کا استعمال کم کر دینا چاہئے اور سبز چائے اور ڈٹوکسفائی واٹر کا استعمال بڑھا دینا چاہئے۔

مزید پڑھئیے‎ : چہل قدمی کے فوائد

7عام طور پر صبح اٹھ کر سب سے پہلے ای میل یا میسج پڑھنے کے لئے موبائل فون کا استعمال کیا جاتا ہے ما ہرین کے مطابق موبائل فون سے نکلنے والی شعائیں ہارمونز ڈسٹرب کرتی ہیں جس سے نیند کا توازن بگڑ جاتا ہے اس لئے سردیوں میں خاص طور پر اس عادت کو ترک کر دیں اسی طرح رات میں سونے سے قبل فیس بک ،ٹوئٹر استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ من پسند میگزین اور کتاب کا مطالعہ کر لیا جائے

8رات میں موبائل الارم تکیہ کے پاس نہ رکھیں بلکہ دور رکھیں تاکہ الارم بند کرنے کے لئے بستر سے اٹھنا پڑے اس طرح آپ الارم اسنوز نہیں کریں گے

9۔سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں میں درد ہوتا ہے جس کی وجہ سے صبح اٹھنے میں دقت ہوتی ہے سردی میں باقاعدگی سے دھوپ میں بیٹھیں تاکہ جسم کو قدرتی وٹامن ڈی مل سکے۔

10 سردی میں زیادہ سے زیادہ خود کو متحرک رکھیںاپنی پسند کی سرگرمیاں جو آپ کو متحرک رکھتی ہیں ذہن میں رکھیں تاکہ آپ صبح خوشی خوشی بیدار ہوسکیں

(299 بار دیکھا گیا)

تبصرے