Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
پیر 24 جون 2019
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

بچے کو ڈھنڈ سے بچائیں

ویب ڈیسک بدھ 16 جنوری 2019
بچے کو ڈھنڈ سے بچائیں

نوزائیدہ بچہ زیادہ توجہ اور دیکھ بھال چاہتا ہے عموماً ہر موسم میں بچے کو موسمی اثرات سے بچانے کی ضرورت ہوتی ہے اکثر مائیں سردیوں میں چھوٹے بچوں کی وجہ سے زیادہ پریشان رہتی ہیںنوزائیدہ اور چھوٹے بچے آسانی سے سردیوں میں ٹھنڈ میں مبتلا ہوجاتے ہیں

بس ذر ا درست اقدامات کرلیے جائے تو مسئلہ آسانی سے حل ہو جاتاہے ذیل میں اسی حوالے سے کچھ کار آمد ٹپس دیے جاتے ہیں جنہیں اپنا کر مائیں اپنے بچوں کو خوش اور صحت مند رکھ سکتی ہیں

بچوں میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی طاقت کم ہوتی ہے اس لیے انہیں بہر حال خاص توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔روزانہ اپنے بچے کی صفائی ستھرائی کریںسردیوں میں بچے کو نیم گرم پانی سے نہلا یا جائے اس سے قبل کسی معیاری بے بی آئل سے بچے کے جسم کا اچھی طرح مساج کرلیں۔

غسل دینے کے بعد بچے کو کچھ دیر کے لیے دھوپ میں بٹھائیں:بچے کو ٹھنڈسے محفوظ رکھنے کے لیے گرم کپڑوں کا مسلسل استعمال نہ کریں اس سے پسینہ آتا ہے اور ٹھنڈے پسینے کی وجہ سے اس کا امکان رہتا ہے کہ بچہ کھانسی اور ٹھنڈ میں مبتلا ہوجائے بچے کو وقفہ وقفہ سے نیم گرم پانی دیتی رہیں تا کہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

ٹھنڈسے بچانے کے لیے :ٹھنڈ سے بچانے کے بچے کو تھوڑی مقدار میں شہد دیںکھڑکیاں بند نہ کریں اور جب بچہ سو رہا ہو تو اس کا منہ نہ ڈھانپیںاس سے بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے ہر وقت ہیٹرآن نہ رکھیں۔اس سے بچے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔رات میں بچے کو ہمیشہ خشک ڈائپر پہنائیں۔

مزید پڑھئیے‎ : خاتون خانہ کی محبت اورمحنت کا اعتراف ضروری ہے

ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر بچے کو کوئی بھی دوانہ دیں۔
سردیاں اور بچے کی جلد کی حفاظت:سرد موسم میں جلد کی حفاظت کے لیے بچے کو ایکسٹراکیئر کرنے کی ضرورت ہے سردموسم جلد کو خشک کردیتا ہے جس کی وجہ سے جلد میں خارش ہونے لگتی ہے اور جلد میں نمی کم ہوجاتی ہے۔
کچھ حفاظتی تدابیر اپنا کر مذکورہ بالامسائل سے بجا جا سکتا ہے۔

غسل اور موئسچرائزنگ:بچے کو غسل دینے کے بعد فوراً باہر مت لے جائیے غسل کے بعد بچے کے پورے جسم پر موئسچرائزر کا استعمال کریں تا کہ بچے کے جسم میں نمی کی کمی نہ ہوسر سے پاؤں تک لوشن کا استعمال کریں اور اس دوران خیال رہے کہ لوشن بچے کی آنکھ اور منہ میں نہ جانے پائے۔اگر موئسچرائزر کے انتخاب میں دشواری پیش آئے تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

بچے کے ملبوسات:سرد موسم میں بچے کو گرم ملبوسات پہنانا چاہیے مگر یہ اس قدر گرم نہ ہوں کہ پسینہ آنے لگے بے بی جلد کی مناسبت سے نرم گرم ملبوسات ٹھیک رہتے ہیں کیونکہ سرد موسم میں بچے کی جلد اور بھی نرم ہو جاتی ہے۔اگر بچے کی جلد موسم سے متاثر ہو کر سرخ اور پھٹی نظر آنے لگی ہے تو ایسی پروڈکٹس استعمال کریں جس میں وٹامن اے اور ڈی موجود ہوں۔
ایسی پروڈکٹس استعمال کریں جو خصوصی طور پر بچوں کے لیے بنائی جاتی ہیں یہ پروڈکٹس لوشن کریم یا مرہم کی شکل میں آتی ہیں

(249 بار دیکھا گیا)

تبصرے