Qaumi Akhbar
Loading site
قومی اخبار
جمعرات 09 جولائی 2020
LZ_SITE_TITLE
 
New World of Online News

آج صبح پولیس موبائل نے 2 دوستوں کو کچل دیا

قومی نیوز بدھ 16 جنوری 2019
آج صبح پولیس موبائل نے 2  دوستوں کو کچل دیا

کراچی۔۔۔آج صبح ڈیفنس میں پولیس موبائل نے 2 موٹر سائیکل سوار 2 دوستوں کو روند دیا۔ سپرہائی وے پر 2 گاڑیوں میں تصادم‘ مسافر بس کا کنڈیکٹر ہلاک ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح ڈیفنس خیابان شمشیر اور خیابان راحت کے سگنل پر پولیس موبائل نے موٹر سائیکل پر سوار 2 دوستوں کو روند ڈالا۔

مزید پڑھئیے‎ : 2018 جعلی پولیس مقابلوں کے نام رہا

حادثے میں 12 سالہ ابرار ولد صدیق ہلاک اور 17 سالہ سعید زخمی ہوگیا‘ دونوں نوجوان عمرکالونی فائن ہائوس کے رہائشی تھے۔

ادھر سپرہائی وے دادا بھائی چڑھائی پر جیکب آباد سے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں کوچ کا کنڈیکٹر لاہوتی ہلاک ہوگیا۔

(524 بار دیکھا گیا)

تبصرے